جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سکھر میں شام کو ہندوؤں کے مندر پر لوگوں کو ذوالفقار علی بھٹو مرنے کے بعد بھی نظر آتا ہے اور بھٹو کو دیکھ کر ۔۔۔! شیخ رشید نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے آبیل مجھے مار کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے یہ تاحیات نااہل ہوگا اگر قوم نے اسے نااہل ہونے کے بعد سیاسی شہید کہا تو وطن کیلئے شہید ہونے والے اپنے لئے کسی اور نام کی تجویز کرلیں گے۔ حکومت سردیوں میں بجلی ٗگرمیوں میں گیس اور بہار کے تین ماہ میں عوام کو دھواں دیتی ہے۔

اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے آ بیل مجھے مار کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔ ان کا برا وقت شروع ہوچکا ہے یہ تاحیات نااہل ہونے جارہے ہیں فوج اور عدلیہ کو برا کہنے والا ملک کا غدار ہے۔ اومان اور ایرانی چابہار کی بندرگاہوں پر جس طرح انڈیا قدم جما رہا ہے ہمارے لئے فکر کرنے کا مقام ہے ۔ ملک کے غدار نہیں بچ سکتے نواز شریف عدلیہ بچاؤ تحریک نہیں بلکہ اپنے لئے جیل بچاؤ تحریک چلا رہا ہے۔ حکومت سردیوں میں بجلی اور گرمیوں میں گیس دیتی ہے اور بہار کے تین مہینوں میں دھواں دیتی ہے۔ پنجاب میں حکومت اور وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہے جلسے تو اچھے ہونے ہیں۔ نواز شریف کو جلسوں کے قابل بھی نہ چھوڑنا یہ تو نہیں ہوسکتا چالیس سال سے برسراقتدار رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی 25 ‘ 30 جلسے کئے ملک میں جلسوں جلسوں کی سیاست نہیں، سینیٹ میں خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔ ایک ایک ارب روپے کے ممبر تیار ہورہے ہیں۔ مشاہد حسین پرویز مشرف کا سب سے بڑا لوٹا ہے جو شام کومسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری تھا اور 24 گھنٹے میں نواز شریف اس کو سینیٹ کی سیٹ کا ٹکٹ دیتا ہے راتوں رات پارٹیاں تبدیل کرنا خرید و فروخت نہیں ہے تو کیا ہے۔ تمام صوبوں میں بھی منڈی لگی ہوئی ہے ملک میں جس دن مفاد پرستوں کے شو ختم ہوجائے گا اس دن ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں شام کو ہندوؤں کے مندر پر لوگوں کو ذوالفقار علی بھٹو مرنے کے بعد بھی نظر آتا ہے

اور بھٹو کو دیکھ کر شفا مل جاتی ہے یہ وہ ملک ہے جہاں پر کینسر ‘ ہیپاٹائٹس کے تعویز فروخت ہورہے ہیں یہاں بکنے والوں کی منڈی لگی ہوئی ہے جس دن عوامی شعور پیدا ہوگیا اس روز سب ٹھیک ہوجائے گا جعل سازوں کے سمندر میں نوسربازوں کے ڈبے میں موجود افراد ظاہر ہوں گے تب قوم کو سمجھ آئے گی۔ اگر نواز شریف شہید ہوگیا تو وطن کیلئے شہید ہونے والے کہیں گے کہ ہمیں شہید کی بجائے کچھ اور کہا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے سپریم کورٹ سے متعلق بیان سے اتفاق نہیں کرتا سپریم کورٹ نے نواز شریف کیس پر درست فیصلہ دیا۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی میں مقابلہ ہوگا۔ اگر قوم ملک کے چوروں ‘ ڈاکوؤں‘ خائن افراد کو اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہے تو ملک کا اللہ ہی حافظ‘ ہم دیگ سے مکھی نہیں کھا سکتے۔ اس ملک میں سینیٹ انتخابات کیلئے جس پارٹی نے بھی منڈی لگائی وہ ملک دشمن اور جمہوریت کیلئے ناسور ہے۔ بلوچستان میں جو ہوا اس سے جمہوریت کو نقصان ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…