اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پیر آف سیال پیر حمید الدین سیالوی کوبرین ہیمرج ،ہسپتال میں حالت تشویشناک،فالج کا شدید حملہ،اب کس حال میں ہیں ،تفصیلات سامنے آگئیں،دعاؤں کی اپیل

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پیر آف سیال پیر حمید الدین سیالوی کو برین ہیمرج کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ،فالج کے باعث ان کی دائیں سائیڈ متاثر ہوئی ہے ،اطلاع ملنے پر مریدین کی بڑی ہسپتال پہنچ گئی جبکہ نجی ٹی وی نے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر حکومت کی وعدہ خلافی کے باعث پیر حمید الدین سیالوی پریشان تھے اور یہی ان کی علالت کی وجہ بنی ۔ بتایا گیا ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی

ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے شرکت کے لیے چنیوٹ جارہے تھے کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاہور بھیج دیا گیا ۔ پیر حمید الدین سیالوی کو لاہور کے نجی ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں انہیں پہلے مرحلے میں ایمر جنسی میں طبی امداد دی گی جس کے بعد ان کا سٹی سکین کر کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ۔ان کے ساتھ موجود رہنماؤں نے ڈاکٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کو برین ہیمرج ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ان کی دائیں سائیڈ متاثر ہوئی ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں مزید کتنے روز ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ پیر حمید الدین سیالوی کی علالت کی اطلاع ملتے ہی مریدین کی ایک بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی جو ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کرتے رہے۔ نجی ٹی وی نے پیر حمید الدین سیالوی کے ترجمان خدا بخش ٹوانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر صاحب شہبا ز شریف کو اپنا بہت اچھا دوست سمجھتے تھے اور ختم نبوت کے معاملے پر شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے وعدے کیے مگر انہیں پورا نہیں کیا گیا ۔پیر حمید الدین سیالوی حکومت کی وعدہ خلافی پر پریشان تھے اور اس بات کا ان کے ذہن پر بہت شدید دباؤ تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی ۔ترجمان پیر حمید الدین سیالوی نے بتایا کہ پیر حمید الدین سیالوی ہر وقت ختم نبوت کے معاملے پر سوچتے رہتے اور پیر حمید الدین سیالوی نے کبھی بھی ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…