پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں گذشتہ روز تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ،تشددکے بعد قتل کیاگیا،افسوسناک انکشافات

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں گذشتہ روز تھانہ مبینہ ٹاؤن کی حدود سے ملنے والی لاش جامعہ کراچی کے طالب علم کی نکلی ۔پولیس کے مطابق 26سالہ احمد شاہ جامعہ کراچی زولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایم ایس سی فائنل ایئر کا اسٹوڈنٹ تھا۔

احمد شاہ کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا ۔ احمد شاہ اسکاؤٹ کالونی میں دیگر اسٹوڈنٹس کے ساتھایک گھر میں رہائش پذیر تھا۔ تفصیلات کے مطابق احمد شاہ کی لاش گذشتہ روز میٹروول تھرڈ اسکاوٹ کالونی سے ملی تھی ۔ احمد شاہ کے ساتھی طالب علموں نے پولیس کو بتایا کہ احمد شاہ 16 فروری کی رات سے گھر واپس نہیں لوٹا ۔ احمد شاہ نے رات میں آخری میسج کیا کہ میں گھر آرہا ہوں پر نہیں آیا۔ جب وہ رات بھر گھر نہیں آیا تو صبح اسے ڈھونڈنا شروع کیا۔ ڈھونڈے کے بعد ایدھی سردخانے سے لاش ملی۔ لواحقین کے مطابق احمد شاہ کا موبائل فون اور دیگر اشیا بھی غائب ہیں۔ احمد شاہ کے تایا امان اللہ نے بتایا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ ہم نے احمد شاہ کو تعلیم کے لئے کراچی بھیجا تھا۔ احمد شاہ یونیورسٹی کے بعد انٹر سٹی بس میں چیزیں فروخت کرتا تھا۔ احمد شاہ یونیورسٹی کے بعد محنت مزدوری کرنے سہراب گوٹھ بس اڈے جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…