پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز تعمیر کرنے کا فیصلہ،جدید ،اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریبا 2تا 3ایکڑ تک پر مشتمل ہو گا،کتنی لاگت آئے گی؟تفصیلات منظر عام پر

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز کو 301ملین روپے کی لاگت سے پھولوں کا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ،

اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریبا 2تا 3ایکڑ تک پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے۔ کمیٹی نے اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹرزاور تمام ڈی جی پی ایچ اے دبئی گارڈن طرز پر پارک بنانے کے سلسلے میں جگہ اور لاگت کا تعین کر کے رپورٹ حکومت کو پیش جا رہی ہے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ کہ تمام بلدیاتی افسران کو پابند کر دیا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء میونسپل سروسز پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کریں اور جہاں کہیں اس بارے شکایت پائی جائے کو فوری دور کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ا ور ضرورت کے مطابق فلٹرز کوبھی تبدیل کریں ۔انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ا سی لئے تمام واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں کی مکمل جانچ پڑتال اور مناسب مرمت بھی کی جائے۔موجودہ واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کو چالو حالت میں قائم رکھا جائے اور غیر چالو اور بیمار ٹیوب ویلوں کو جلد از جلد مرمت کرکے چالو حالت میں لایا جائے تاکہ ہر علاقہ کے لوگوں کو پینے کا پانی بروقت دستیاب ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے فوری طور پر لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دیا ہے جو صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں کام کرے گا۔

اس کمیشن کے دیگر 6 کو ممبران کو جو حکومتی کام سونپا گیا ہے اس کے مطابق صوبائی اسمبلی طارق محمود باجوہ اورمحمد نواز خان ٹریثری سائیڈ کے معاملات اور کاشف علی ملک ایڈووکیٹ اورمسمات فوزیہ وقار کی کیٹگری ٹیکنو کریٹ ہو گی،سردار علی زازا اپوزیشن سائیڈ کی کیٹگری جبکہ سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو سیکر ٹری کمیشن بنایا گیا ہے۔یہ کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہر قسم کے مالی معاملات،چیکنگ اینڈ بیلنس اور دیگر معاملات کو یقینی بناتے ہوئے ہر بلدیاتی افسران کی کارکردگی اور کام کرنے کی صلاحیت و مالی معاملات کے استعمال بارے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…