ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

یہاں سب میرے دشمن بنے ہوئے ،کوئی صرف یہ کام کردے میں ساری عمر کیلئے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا ،نوازشریف نے بڑی پیشکش کردی

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ یہاں سب میرے دشمن بنے ہوئے ہیں ٗ یہ انتقال لینا چاہتے ہیں ٗ نوازشریف اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا ٗ گھبرانے والا نہیں ٗ 70 سال سے جو اس ملک کے ساتھ ہوتا آرہا ہے ٗآئندہ نہیں ہونے دیں گے ٗ یہ جاری رہا تو ملک کو انتہائی خطرہ لاحق ہو جائیگا ٗآپ کے ساتھ ملکر تاریخ بدلیں گے ٗ عوام کو اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کر نا ہوگی ٗ

جو ووٹ مسلم لیگ (ن)کے باکس میں نہیں جائیگا وہ ووٹ کے تقدس کے خلاف جائیگا ٗ کوئی ثابت کر دے میں نے دس روپے کی رشوت لی ہے تو ساری عمر کیلئے ریٹائرڈ ہو جاؤنگا ٗعوام پوچھیں نوازشریف کو کیوں نکالا ؟ پاکستان کے اندر انقلاب برپا ہونے جارہاہے ٗپی پی پی اور لاڈلے کی پارٹی سے کسی ایک منصوبے کا نام پوچھو جو انہوں نے مکمل کیا ہو، خیبرپختون خوا ٹوٹا پھوٹا ہے، پشاور اور کراچی میں ہر طرف گندگی اور کچرا ہے ٗ2018 کے انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے۔ اتوار کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ میں کیا منظر دیکھ رہا ہوں ٗ آپ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ٗآپ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ نوازشریف نے کہاکہ نظر آرہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ شیخوپورہ لودھراں سے بھی آگے چلا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف آج وزیر اعظم نہیں ہے جس طرح آپ نے استقبال کیا اس کی مثال پہلے نہیں دیکھی ٗآپ نے نوازشریف کو سر پر بٹھا لیا ہے ٗ کس منہ سے آپ کا شکریہ ادا کروں ٗ جو پیار شیخوپورہ نے نوازشریف کو دیا ہے اس پر ساری عمر نوازشریف خدمت کرتا رہے گا انشاء اللہ نوازشریف آپ کو کبھی مایوس نہیں کریگا ۔ نوازشریف نے کہا

کہ آج ایک نا اہل وزیر اعظم کا اتنا استقبال کیا ہے ٗ میں نا اہل ہوں ٗ مجھے نا اہل کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر نوازشریف نے سوال کیا کہ مجھے آپ نے کتنے سالوں کیلئے وزیر اعظم منتخب کیا تھا ؟جس پر شرکاء نے جواب دیا پانچ سالوں کیلئے منتخب کیا تھا ۔نوازشریف نے کہا کہ مجھے پانچ سال پورے نہیں کر نے دیئے گئے ٗ 1990ء میں کتنے سالوں کیلئے منتخب کیا تھا جس پر شرکاء نے پھر کہا پانچ سالوں کیلئے منتخب کیا جس پر نوازشریف نے کہا

کہ دو سال کے بعد چھٹی ہوگئی ۔نوازشریف نے سوال کیا کہ 1997میں کتنے سالوں کیلئے منتخب کیا تھا جس پر شرکاء نے جواب دیا پانچ سالوں کیلئے منتخب کیا تھانوازشریف نے کہا کہ تین سالوں کے بعد چھٹی ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو جلا وطن کر دیا گیا ٗدیس نکالا دے دیاگیا ٗ نوازشریف کو گرفتار کیا گیا ٗ کال کوٹھڑی میں ڈالا گیا ٗ اٹک کے قلعے میں بند کر دیا گیا ٗہتھکڑیاں لگائی گئیں ۔ایسا کیوں ہوا ؟انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ آتی ہے

جیل میں کیوں ڈالا گیا ٗ ملک بدر کر نے کی سمجھ آتی ہے ٗ ہتھکڑیاں لگانے کی سمجھ آتی ہے کیونکہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اس لئے مجھے نکالا گیا انہوں نے کہاکہ 1990ء میں موٹر وے بنارہا تھا پاکستان ترقی کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہا تھا جس پر مجھے نکال دیا گیا ۔ نوازشریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور لاڈلے کی پارٹی سے پوچھیں یا کسی بھی پارٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے کوئی ایک منصوبہ بنایا ہو ٗ ایک منصوبے کا نام بتا دیں

جو انہوں نے شروع کیا ہو یا مکمل کیا ہو ۔نوازشریف نے کہا کہ کونسا کا پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے منصوبہ بنایا ہے ٗ کسی اور پارٹی کا نام بتائیں جس نے بڑا منصوبہ بنایا ہو ٗ پاکستان پر موٹر وے کس نے بنایا ؟ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کس نے ختم کیا ؟ پاکستان کے اندر دہشتگردی کو کس نے ختم کیا ؟ پاکستان کے اندر کراچی میں امن کس نے بحال کیا ؟ آج ہسپتال کون بنا رہا ہے ؟ سکول اور کالج کون بنارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی والو تم نے

اس ملک کے اندر اندھیرے کر دیئے ٗملک کو اندھروں میں غرق کر دیا ہم اندھیروں کو ختم کر کے روشنیاں واپس لیکر آئے ہیں ٗ آج کے پی کے کا حال دیکھیں ٗ پورا کھودا ہوا ہے ٗ پشاور میں مٹی اور گرد ہے ٗ کچرہ اور گند ہے کراچی میں بھی یہی حال ہے ٗاللہ کے فضل و کرم سے شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں جس نے ترقیاتی کاموں کا انبار لگا دیاٗ آج لاہور کو پاکستان کا خوبصورت ترین شہر بنادیا ہے ٗ شیخوپورہ میں ہسپتال بن رہے ہیں ٗسڑکیں بن رہی ہیں ٗ

کسانوں کیلئے کھاد سستی کر دی ہے ٗ بجلی کے ریٹ کم ہورہے ہیں ٗ ملک ترقی کے عروج پر جارہا تھا ٗآج پھر نوازشریف کو فارغ کر دیا ہے ٗ نوازشریف نے پاکستان کے اندر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے سی پیک پر کام شروع کیا ٗ ملک میں 56ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے امپائر کی انگلی کہنے والوں کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا اور 2018 کے انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے

خالی رہیں گے ٗپیپلز پارٹی کو آپ نے ویسے ہی خدا حافظ کہہ دیا ہے ٗ انگلی والوں کوبتاؤ اس کو ہم نے ریفرنڈم بنانا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ مجھے آپ پر ناز اور فخر ہے انہوں نے کہاکہ سارا معاملہ کدھر جائیگا ٗ جذبہ کدھر جائیگا ٗ یہ پاکستان کے اندر انقلاب برپا ہونے جارہاہے آپ کے ساتھ ملکر پچھلے ستر سالوں کا حساب لینگے ٗ جو ظلم اور زیادتی ہورہی ہے جس کا میں اور آپ بھی نشانہ بن رہے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات سے

کسی سے نہیں ڈرتا ٗ عوام کی خدمت کر نا جانتا ہے ٗ ستر سال کی تاریخ کو بدلیں گے ٗ آپ کیساتھ ملکر بدلونگا ٗ انشاء اللہ بدلیں گے ٗ اگر یہ جاری رہا تو اس ملک کو انتہائی خطرہ لاحق ہو جائیگا ۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ امن اور خوشحالی چاہتے ہیں ٗ ترقی چاہتے ہیں ٗ نو جوانوں کے ہاتھوں صرف ڈگریاں نہیں با عزت ر وز گار چاہتے ہیں ٗ پاکستان کے اندر صفائی ٗ ہسپتال ٗ یونیورسٹیاں ٗ تعلیم ٗ صحت ٗ اندھیرے چاہتے ہیں یا روشنیاں چاہتے ہیں جس پر شرکاء نے جواب دیا

روشنیاں چاہتے ہیں نوازشریف نے کہا کہ تو پھر ووٹ کو عزت دینا ہوگیٗ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ آپ کے ووٹ کو پاؤں تلے روندے ٗ ووٹ کا احترام سب کو کر نا چاہیے ٗ یہ نہیں ہوسکتا کہ بیس کروڑ عوام کسی کو وزیر اعظم منتخب کرینگے اور چند لوگ وزارت عظمیٰ سے فارغ کر دیں ٗ کیا یہ آپ کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ کو ووٹ کے تقدس کی حفاظت کر نا پڑیگی ٗ آپ کے ووٹ کے ساتھ

جو سلوک ہوا ہے نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیدیا گیا ہے کیا یہ آپ کو منظور ہے ٗ یہ ایسا کیوں ہوا ؟کیوں نواز شریف کو نکالا گیا ؟اس موقع پر نوازشریف نے ہاتھ میں دس روپے سے لیکر پانچ ہزار روپے نوٹ لہراکر کہا کہ کوئی ثابت کر دے میں نے دس روپے کی رشوت یا کمیشن لیا ہو تو ساری عمر کیلئے ریٹائر ڈ ہو جاؤنگا انہوں نے کہاکہ نوازشریف پر ایسا کوئی الزام نہیں کسی سے جا کر پوچھ لیں انہوں نے کہاکہ آپ پوچھیں

پھر نوازشریف کو کیوں نا اہل قرار دیا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں کس طرح سے آپ کا شکریہ ادا کروں ٗ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے جنہوں نے مجھے نا جائر نا اہل قرار دیا ہے ان سے 2018ء سے بدلہ لینا ہے ٗ جو ووٹ مسلم لیگ (ن)کو نہیں جائیگا وہ آپ کے ووٹ کے تقدس کے خلاف جائیگا آپ نے ثابت کر نا ہے شیخوپورہ آج جو کہہ رہا ہے ایک ایک لفظ پر عمل کریگا کیا میں آپ کے نمائندوں کو پیشگی مبارکباد ے دوں ٗآج آپ کو دعائیں دیکر جارہا ہوں

آپ نے نوازشریف کا مان رکھا ہے ٗ نوازشریف کو دوبارہ جب بھی اللہ لائیگا دن دوگنی اور رات چگنی خدمت کریگا ۔نوازشریف نے کہا کہ ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ٗ ہم بھی فولادی بازو رکھتے ہیں ٗ ستر سال سے جو اس ملک کے ساتھ ہوتا رہا ہے ٗآئندہ وہ نہیں ہونے دینگے ٗ قوم نوازشریف کے ساتھ ملکر یہ وعدہ کررہی ہے ٗ مجھے بتائیں میں ٹھیک کہہ رہا ہوں

جس پر شرکاء نے ہاں میں جواب دیا تو نوازشریف نے کہا کہ پھر ہم قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ٗ یہاں سب میرے دشمن بنے ہوئے ہیں ٗان کو مجھ بڑا غصہ ہے ٗ یہ انتقام لینا چاہتے ہیں ٗ مشکل وقت اگر اتا ہے تو نوازشریف گھبرانے والانہیں ہے ٗ آپ کا دامن نہیں چھوڑیگا مجھے امید ہے آپ بھی کبھی نوازشریف کا دامن نہیں چھوڑینگے ٗ ہم ملکر پاکستان کی قسمت بدلیں گے



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…