پشاور (این این آئی)پشاور میں تاریخی مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔مسجد مہابت خان کے قریب تجاوزات ہٹانی شروع کردیں ٗ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات ہٹانے کیلئے محکمہ آثار قدیمہ نے درخواست دی تھی۔ترجمان محکمہ آثارقدیمہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد مرمت کا کام شروع کیا جائیگا، مسجد کے باہر دکانیں بھی خالی کرائی جائیں گی ۔
تیس دن کے اندر41 دکانیں خالی کرانے کا نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔مسجد کی مرمت کیلئے8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا کہ حکومت نے مسجد مہابت خان کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا حتمی فیصلہ کیا اور مسجد کے ارد گرد واقع 40 دکانوں کو تجاوزات قرار دیا گیا ہے انہیں فوراً ہٹایا جائے۔