ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

پانچویں جماعت کے 4 طلبہ کی شادیوں کا انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹھی(این این آئی)تھرپارکر میں کم عمر بچوں کی شادیاں معمول بن گئیں۔ مٹھی کے پرائمری اسکول میں پانچویں جماعت کے4 بچوں کی شادی کرائے جانے کا انکشاف ہواہے۔تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹرمٹھی کی پاڑہا کالونی اسکول میں 3 ماہ کے دوران 4 بچوں کی کم عمری میں شادیاں کرائے جانے کاانکشاف ہواہے جس کی بچوں اور اسکول انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

مذکورہ اسکول میں زیر تعلیم پانچویں جماعت کے طالب علم 12 سالہ کرن ولد محبتو گواریو، 12 سالہ پریم ولد بھیموں کولہی، 13 سالہ روی ولد بھورو گواریو اور 16 سالہ غلام قادر لنجو کی شادیاں والدین نے کرادی ہیں۔طلبہ اور اسکول انتظامیہ نے تصدیق کی کہ اس قانون کے حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں۔ اپنے علاقے کی رسوم کے تحت انہوں نے شادیاں کردی ہیں۔ کم عمری کی شادی پر سندھ میں پابندی ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے والدین پر مقدمہ درج ہوتا ہے۔ اس جرم کی3 سال سزا بھی مقرر ہے اور جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔قانون کے مطابق شادی کے لیے لڑکا اور لڑکی کی عمر 18 سال ہونا لازمی ہے۔ تھرپارکر میں اس قانون کی خلاف ورزی کا انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کوکم عمری کی شادی کا سبب قرار دینے والے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ نے اس خلاف ورزی کا کبھی نوٹس نہیں لیا۔یاد رہے کہ 6 روز قبل کم عمر لڑکی کی شادی کو عدالتی حکم پر روک کر باپ اور شادی کرنے والے کوجیل بھیج دیا گیا تھا تاہم کم عمر 4 بچوں کی شادی کے اس واقعے پر ضلعی انتظامیہ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…