اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لودھراں کے بعد آج شیخوپورہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا،جلسے سے سابق وزیر اعطم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے۔جلسہ کے لئے پنڈال سج چکا ہے اور شرکا کی آمد کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آج شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے میں مریم نوازکو سونے کا تاج پہنایا جائے گا جو کہ سات تولہ سونے سے تیار
کیا گیا ہے ، تاج میں ایک ڈائمنڈ بھی لگایا گیا ہے جو بیش قیمت ہے۔یہ تاج صدر انجمن تاجران شیخوپورہ میاں محمد پرویز کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں پرویز نے کہا کہ تاج تقریباً 8 تولے سونے کا ہے جبکہ اس میں لگایا گیا ڈائمنڈ کافی مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر کیلئے یہ ہماری طرف سے تحفہ ہے اور تحفے کیلئے قیمت نہیں دیکھی جاتی۔مارکیٹ کے مطابق اس تاج کی قیمت 13لاکھ کے قریب ہے۔