منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی نے کراچی کے مسیحی کارکن انور لال ڈین کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں غریب اور نظریاتی کارکنوں پر مہربان دکھائی دے رہی ہے،تھرپارکر کی کرشناکولہی کے بعد کراچی کے مسیحی کارکن انور لال ڈین کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا۔انور لال، اہلیہ اور 7 بچوں کے ساتھ کرائے کے چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں، وہ وفاداری کا صلہ ملنے پر قیادت کے شکر گزار اور بہت خوش ہیں، مگر مبارک باد کے لئے آنے والوں کی خاطر مدارات کے لیے نہ گھر میں

گنجائش ہے، نہ جیب میں۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے انور لال کراچی کے علاقے صدر کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں اپنے سات بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ماضی میں بلدیہ عظمی کراچی میں مشاورتی کونسلر اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی رہنے کے باوجودان کا کل اثاثہ صرف ایک موٹر سائیکل ہے۔چند روز پہلے اس خاندان کے لئے خوشی کی خبر آئی کہ پیپلز پارٹی سے طویل وابستگی پر انور لال کو سندھ سے سینیٹ کے الیکشن کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔انور لال سینیٹ میں اپنی نامزدگی پر بہت خوش ہیں تاہم کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو واپسی پر اتنے تھکے ہوئے تھے کہ اسپتال جاناپڑا۔ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے مگر گھر میں اتنی گنجائش ہی نہیں کسی کو بٹھاسکیں، اس لئے مہمانوں کی تواضع قریب ہی واقع چائے کے ہوٹل پر کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل بھی قسطوں پر لی تھی اور سینیٹر بنے تو گاڑی بھی اسی طرح لیں گے۔انور لال نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…