اسلام آباد(سی پی پی) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان کاروبار کے حوالے سے دنیاکے 10 سرفہرست ممالک میں پہچانا جانے لگا،پاکستان نے سماجی و اقتصادی اور سلامتی سے متعلق چیلنجز پر قابو پا کر مستحکم معاشی شرح نمو کی بنیاد رکھ دی ہے ، حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے میکرو اکنامک استحکام بحال ہوا ۔وزارت تجارت کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ورلڈ ڈیٹااٹلس کے مطابق پاکستان نے 2017 میں ٹریلین ڈالر کے کلب میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
پاکستان کاروبار کے حوالے سے دنیاکے 10 سرفہرست ممالک میں پہچانا جانے لگا، 2017 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا، زرعی شعبہ 19 فیصد ،صنعت 21 فیصد اور خدمات کے شعبے کا جی ڈی پی 60 فیصد تک جا پہنچا، پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی خطے میں سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزادانہ ہے ، پاکستان میں منافع کی شر ح وغیرہ پر کوئی پابندی نہیں ۔
پاکستان میں کبھی کسی غیر ملکی فرم یا کمپنی کو خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔وزارت تجارت کاکہنا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے میکرو اکنامک استحکام بحال ہوا ہے اور 2017 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ ہے ، پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی خطے میں سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزادانہ ہے جو کہ ایف ڈی آئی کی ترغیب کیلئے مناسب ماحول فراہم کرتی ہے ،انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔