جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

پشاور سے ایک روز قبل پراسرارطورپرلاپتہ ہونے والی 18سالہ لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں قبرستان سے برآمد،کسی قسم کا جنسی تشدد نہیں کیاگیا لیکن ۔۔۔! حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے شیخان سے ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں مقامی قبرستان سے مل گئی ،پولیس کے مطابق لڑکی کی میڈیکل پورٹ میں کسی قسم کے جنسی تشدد یا زہر خوانی کے ثبوت نہیں ملے ۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر شیخان میں گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر اپنی بہن کو ایک گھر کے باہر کھڑا کر کے گئی جس کے نکلتے ہی لڑکی موجود نہیں تھی ،

بعد میں اٹھارہ سالہ لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں قبرستان سے ملی جس کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں کسی قسم کے جنسی تشدد یا زہر خوانی کے ثبوت نہیں ملے ،لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ مقامی علاقے میں گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد نے منہ پرہاتھ رکھا جس کے بعد وہ بیہوش ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…