لاہور(آئی این پی) پی آئی اے کا مجموعی قرضہ ساڑھے 3سوارب ،ہر ماہ سو ارب روپے سے زائد کی قسطوں کی ادائیگی،قومی ادارے میں لوٹ مار کی ہوشربا داستان منظر عام پر آگئی ،سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا مجموعی قرضہ ساڑھے تین سوارب روپے سے تجاوز کرگیا ،پی آئی اے بحران میں پھنس گیا ہے اور یہ صورت حال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہے ، قومی ائیر لائن لیز پر لئے گئے طیاروں کی ہر ماہ سو ارب روپے سے زائد کی
قسط ادا کررہی ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو چودہ ارب روپے تاحال ادا نہیں کئے،پی اے آئی نے 2017کی سالانہ رپورٹ تاحال تیار نہیں کی ، حکمران صرف اپنے اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں انہیں کسی ادارے کی تباہی سے کوئی سرو کار نہیں ، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں کسی محکمہ میں بہتر ی نہیں آئی ہر محکمہ کو تباہ کیا گیا ، عوا م کو سب علم ہے وہ آئندہ انتخاب میں ووٹ کی طاقت سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔