پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

ہار گئے تو کیا ہوا؟ لیکن مجھے خوشی ہے کہ یہ کام ہوگیا،لودھراں میں شکست کے بعد جہانگیر ترین نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ شریفوں کی لودھراں سے نئی محبت بھی جھوٹ کا ملغوبہ ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں لودھراں میں مسلم لیگ (ن)کے جلسے پراپنے ردعمل میں جہانگیرترین نے کہا کہ 2015 میں دونوں بھائیوں نے لودھراں کے عوام سے بے شمار جھوٹے دعوے کئے۔2015 کے جھوٹے وعدوں میں اڑھائی ارب کا پیکیج، انڈرپاسز اور فلائی اوورز شامل ہیں۔مسٹر شوباز، لودھراں کے عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے انکے لئے کیا، جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ شریفوں کے سفید اور

بھیانک جھوٹ میرے عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام آپ کو سکے بند فراڈیے کے طور پر جانتے ہیں۔میرے خلاف تمہارے الزامات کی حیثیت جھوٹے قطری خط سے زیادہ نہیں۔مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے دونوں بھائیوں کو پنجاب میں لودھراں دکھائی دینے لگا۔حالت تو انکی یہ ہوگئی ہے کہ دونوں بھائیوں نے سرائیکی بولنا شروع کردی ہے۔لٹیرو ذرا آئندہ عام انتخابات کا انتظار کرو۔لودھراں کے عوام کٹھ پتلیوں سمیت تمہاری سیاست کا جنازہ نکال دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…