پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے اس ایک رہنما کی وجہ سے ہمیں لودھراں کے انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،عمران خان کا اعتراف ،نام بتادیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے لودھراں کے انتخاب کو وقت نہ دینے کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیاستدانوں کو گھر گھر جا کر عوام کی خوشی وغم میں شرکت کرنا ہوتی ہے ،مارچ میں انتخابی مہم کے دوران عوام کے پاس حقائق لیکر جائیں گے ، نوازشریف کے نعرے نہیں جھوٹے وعدے ہیں ، ضمنی انتخاب کا عام انتخابات سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، آخر میں عوام اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں ،

نوازشریف اب عوام میں جا کر یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ ان کیخلاف فوج اور عدلیہ نے سازش کی ، مسلم لیگ (ن) فوج میں تعیناتیاں اور ترقیاں کرے گی تو اس کا حال بھی پولیس جیسا ہوگا ،جبکہ عدالت نے ان کے لئے جسٹس قیوم والا کردارادا نہیں کیا، ہم نے پولیس کو مضبوط کیا جس سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی اور سرمایہ کاری اور سیروسیاحت میں اضافہ ہوا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شکست کے بعد یہ سوچا جاتا ہے کہ ہماری کیا غلطیاں تھیں، لودھراں کی ہار کی وجہ یہ بھی تھی کہ جہانگیر ترین نے انتخابات کو وقت نہ دیا، مسلم لیگ (ن) نے الیکشن میں گھر گھر جا کر اپنی انتخابی مہم چلائی ، میرا اپنے حلقہ میں نہ جاسکنے کی وجہ یہ ہے کہ میں پارٹی کا سربراہ ہوں اور مجھے پوا پاکستان دیکھنا پڑتا ہے ، ہم محنت نہ کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے سیاست صفر سے شروع کی ، میں نے اپنے حلقے میں محنت سے جگہ بنائی ، سیاستدانوں کو گھر گھر جا کر عوام کی خوشی وغم میں شرکت کرنا ہوتی ہے ، مسلم لیگ (ن) کے پاس دھاندلی کے نت نئے طریقے ہیں ،ابراہم لنکن نے کہا تھا کہ آپ سارا وقت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، نوازشریف نے 300ارب روپیہ ملک سے باہر منتقل کیا ، ان کو اس کا جواب دینا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پاس جھوٹے قطری خط کے علاوہ کچھ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ صرف عوام میں جا کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کے خلاف فوج اور عدلیہ نے سازش کی ، عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت نہیں لگائی ، اسحاق ڈار کو وزیراعظم اپنے جہاز میں باہربھجواتے ہیں ، میں نے اپنے فلیٹ کی منی ٹریل دی، میں نے 60دستاویزات جمع کروائے ، نوازشریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ عوام کی عدالت میں فیصلہ ہوگا ، عوام کا کام ووٹ دینا اور ریاست کا کام انصاف دینا ہے ، اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو پر پولیس کی جانب سے کرپشن کے الزامات ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کرپشن کا مافیا ہیں ، یہ خود بھی کھاتے ہیں اور ان کے وزیر بھی کھاتے ہیں ، نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں اور ان کے پاس کرپشن کا پیسہ ہے ، مارچ سے انتخابی مہم شروع ہورہی ہے ، ہم انتخابی مہم میں عوام کے پاس حقائق لیکر جائیں گے ، نوازشریف کے نعرے نہیں جھوٹے وعدے ہیں ، ضمنی انتخاب کا عام انتخابات سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، آخر میں عوام اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں ، ہمارا بیرونی قرضہ 90ارب ڈالر ہیں ، ہم اپنے کارکنوں کو

انتخابات میں بطور پولنگ ایجنٹس تیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) فوج میں تعیناتیاں اور ترقیاں کرے گی تو پاک فوج کا حال بھی پولیس جیسا ہوگا ، نوازشریف کو جے آئی ٹی کے فوجی ارکان کا ان کی مدد نہ کرنے پر غصہ ہے جبکہ عدالت نے ان کے لئے جسٹس قیوم والا کردارادا نہیں کیا، شہبازشریف ماورائے آئین عدالت قتل کے سینکڑوں واقعات میں ملوث ہیں ، شریف خاندان نے ہر ادارے میں اپنے آدمی بٹھائے ہوئے ہیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق

خیبرپختونخوامیں شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد ہے ، ہم نے سب سے پہلے پولیس کو مضبوط کیا جس سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی جس سے سرمایہ کاری اور سیروسیاحت میں اضافہ ہوا ، شریف برادران نے اشتہارات کی مد میں 40ارب روپیہ خرچ کیا ، کے پی کے میں پٹواری سسٹم بہتر ہوا ہے ، شریف برادران ایک مرتبہ پھر میری ذاتی زندگی پر حملے کریں گے ، مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ (ن م)



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…