اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان کو کہا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کو بے نقاب کریں، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی آئی اے کی نج کاری پر سخت
ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیر لائن کے خریداروں کو خبردار کرتا ہوں کہ خریداری کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔ اس حوالے سے آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان کو پی آئی اے کی نج کاری کے مسئلے کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان نج کاری کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کو بے نقا ب کریں، انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نج کاری کے پیچھے مجرمانہ ارادے شامل ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی ائیرلائن کو خریدنے کے خواہشمندوں کو کہا کہ وہ اس معاملے سے باز رہیں۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ قومی اداروں کی اس طرح نجکاری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اور قومی ائیر لائن کی نجکاری اور اس سے پارلیمنٹ کو خبر نہ ہونے دینا قوم کے خلاف ایک جرم ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری عام انتخابات سے قبل پیسے بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی آئی اے کی نج کاری پر سخت ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیر لائن کے خریداروں کو خبردار کرتا ہوں کہ خریداری کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔