پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں، اہم سیاسی جماعت کے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی سے معاملات طے،تفصیلات منظر عام پر

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ الیکشن میں تمام نشستوں پر کامیابی کے لیے حکمت عملی تیارکرلی ہے،ایم کیوایم کے 5ارکان نے پیپلزپارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے پر’’ مشروط‘‘ آمادگی ظاہرکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سینیٹ انتخابات کے معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیاب حکمت عملی ایم کیوایم میں اختلافات برقرارہیں،ذرائع ایم کیوایم بہادرآباد اورپی آئی بی ارکان کے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے رابطے ہوئے ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ایک رکن نے بھی ’’بگ ڈیل‘‘ کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے دونو ں گروپوں کے رہنما مخالف جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔پیپلزپارٹی کو سینیٹ کی تمام نشستوں پر کامیابی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے 15ووٹ درکار ہونگے۔پیپلزپارٹی نے بھی ایم کیوایم،فنکشنل لیگ ارکان اسمبلی کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ایم کیوایم اختلافات،اپوزیشن جماعتوں کے متحد نہ ہونے کی صورت پیپلزپارٹی کی 10نشستوں پر کامیابی یقینی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…