بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

لودھراں میں شہباز شریف کی موجودگی میں نواز شریف نے ٹوٹ پھوٹ کا اعتراف کر لیا،جلسے میں مریم نواز کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ اہم سیاسی رہنما کے انکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ وفاقی جماعت نہیں رہی،مخصوص مفادات کیلئے علاقائی سیاست کر رہی ہے اور لودھراں میں شہباز شریف کی موجودگی میں مریم نواز کی تقریر نہ کروا کر نواز شریف نے ٹوٹ پھوٹ کا اعتراف کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف اور شہباز شریف کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر نااہل ہوئے نواز شریف نے آج پھر قوم سے جھوٹ بولے،طالبان کے خلاف آپریشن کا مخالف نواز شریف

آج اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں ،نواز شریف کراچی کو امن آپ نے نہیں حکومت سندھ اور فورسز نے دیا۔نواز شریف آپ نے کراچی آپریشن کے فنڈز تک کا وعدہ تک وفا نہ کیا ۔جن کی سوچ تخت رائیونڈ سے باہر نہیں جاتی وہ سی پیک کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے اپنی سیاست کی طرح سی پیک کو بھی جی ٹی روڈ تک محدود کر دیا،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کا حق مار کر آپ نے سی پیک سے اپنا گھر بھرا ۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ وفاقی جماعت نہیں رہی،مخصوص مفادات کیلئے علاقائی سیاست کر رہی ہے،نواز شریف اپنے مفادات کیلئے اداروں سے محاذ آرائی کر کے وفاق کے خلاف کام کر رہے ہیں، نواز شریف آپ نے جھوٹ کی سیاست اور کرپشن کی دولت سے جو محل بنایا اس میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ لودھراں میں شہباز شریف کی موجودگی میں مریم نواز کی تقریر نہ کروا کر نواز شریف نے ٹوٹ پھوٹ کا اعتراف کر لیا،مسلم لیگ (ن) میں جلد میم اور شین کا اضافہ ہونا ہے ، ابھی تو نواز شریف نااہل ہوئے ہیں جلد جماعت کے حصے بکھرے بھی دنیا دیکھے گی۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی چرب زبانی کا جواب دینا ہی سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے ،آصف زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم اور نواز شریف نے کمزور کیا،پاکستان کا مستقبل بلاول بھٹو ہیں جو ایک عظیم نظریہ اور تاریخی جدوجہد کی میراث ہیں۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…