ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ زیب قتل کیس،شاہ رخ جتوئی کوبواسیر کا مرض ہے اس لئے ۔۔!سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ رخ جتوئی اور شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو بواسیر کا مرض لاحق ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل کا مرض لاحق ہے ۔ آئی جی کے بیان پر چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ منگوالی ۔ عدالتی بینچ نے رپورٹ کا جائزہ لیا تو اس میں یہ انکشاف ہوا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل نہیں بلکہ بواسیر کا مرض لاحق ہے۔ چیف جسٹس نے متضاد بیانات سامنے آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا شاہ رخ جتوئی کی کوئی سرجری ہوئی ہے، کیا قانون صرف غریب کیلئے ہے؟ ہمیں بتایا گیا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل کا مرض ہے جبکہ رپورٹ میں بواسیر کا مسئلہ بتایا گیا ہے۔ معاملے کی مکمل انکوائری کرائیں گے اور اس کیلئے پنجاب کے ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیں گے۔ چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سی کلاس دینے کے معاملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پھانسی کے مجرم کو سی کلاس دیا گیا ، اسے کال کوٹھڑی میں کیوں نہیں رکھا گیا؟ سندھ میں کتنے لوگ جیلوں سے ہسپتالوں میں ہیں ، کل تک رپورٹ پیش کی جائے۔ شاہ رخ جتوئی اور شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو بواسیر کا مرض لاحق ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل کا مرض لاحق ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…