جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں چونکادینے والے انکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات 268 کھرب 15 ارب روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ایک سال میں قرضوں کے بوجھ میں 34 کھرب 77 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 9 کھرب 91 ارب روپے کے نئے قرضے لیے گئے، جس سے دسمبر کے اختتام تک اندرونی اور بیرونی قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 268 کھرب 14 ارب 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح

پر پہنچ گیا۔ قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 74.7 فیصد ہیں،جو صرف تین ماہ قبل 71.9 فیصد تھے۔مجموعی قرضوں میں سے 228 کھرب 21 ارب روپے حکومت کے قرضے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال کے دوران حکومت نے اندرونی ذرائع سے 12 کھرب 45 ارب روپے کے نئے قرضے لیے جبکہ مجموعی بیرونی قرضے 13 ارب 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 88 ارب 89 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے۔چار سال کے دوران پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…