جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا،ایک قومی سیٹ سمیت دو صوبائی سیٹوں پر ڈیل ہوگئی، اہم ترین سیاسی رہنماؤں کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، آنے والے دنوں میں شیرازی گروپ کے اہم رہنمامسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے اورپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کے الیکشن میں شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں شیرازی برادران کی

ووٹ کی اہمیت بڑھ جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور شیرازی برادران کے درمیان اہم سیاسی شخصیات نے مذاکرات کراتے ہوئے سینٹ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے عیوض سجاول ضلع سے ایک قومی سیٹ سمیت دو صوبائی سیٹوں پر عام انتخابات میں شیرازی برادران پیپلز پارٹی کی ٹکیٹ سے الیکشن لریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ شیرازی برادران آنے والی انتخابات میں سابق ضلع ناظم سید شفقت شاہ شیرازی ،ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی، گیم وارڈن ریاض شاہ شیرازی پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم پی اے سید اعجاز علی شاہ شیرازی، سید شاہ حسین شاہ شیرازی اور دیگر باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ 18فروری کو ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے متوقع دورہ اورخطاب کے دوران شیرازی برادران کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے ،اور سیاسی حلقے اس عمل کو علاقائی سیاست میں نئے باب رقم ہونے کاعندیہ دے رہے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں شیرازی گروپ کے اہم رہنمامسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے اورپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کے الیکشن میں شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،  سینٹ الیکشن میں شیرازی برادران کی ووٹ کی اہمیت بڑھ جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور شیرازی برادران کے درمیان اہم سیاسی شخصیات نے مذاکرات کراتے ہوئے سینٹ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے عیوض سجاول ضلع سے ایک قومی سیٹ سمیت دو صوبائی سیٹوں پر عام انتخابات میں شیرازی برادران پیپلز پارٹی کی ٹکیٹ سے الیکشن لریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…