پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اختلافات کی باتوں کاڈراپ سین،مریم نواز اور حمزہ شہباز اکٹھے ۔۔۔۔۔نوازشریف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(این این آئی) ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ (ن)کے ور کرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اپنے خطاب کے دور ان بتایا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز لودھراں دوبارہ آئیں گے اور جلسہ سے خطاب کرینگے ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے لودھراں میں

مسلم لیگ (ن)کے ور کرز کنونشن میں لیگی امیدوار کی کامیابی پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے اس موقع پر اپنے خطاب کے دور ان سرائیکی میں بھی چند جملے ادا کئے ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف دوبارہ لودھراں آئیں گے اور جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ور کرز کنونشن سے خطاب کے آغاز پر نوازشریف نے لیگی امیدوار اقبال شاہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرائیکی میں کہا کہ ’’میں بہو خوش آں ٗ تساں میکو مل گھن گھدا اے ‘‘۔( میں بہت خوش ہوں آپ نے مجھے خرید لیا ہے) اپنے خطاب کے دور ان ایک موقع پر نوازشریف نے کہاکہ ’’ ہنڑ میں وزیر اعظم نہیں میکوں کڈھ ڈتا نیں‘‘ ( اب میں وزیراعظم نہیں مجھے نکال دیا ہے ) جس پر پنڈال ’’وزیر اعظم نوازشریف ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا ۔خطاب کے دور ان سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے عبد الرحمن کانجو کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد صدیق کانجو میرے دیرینہ دوست تھے ان کی یادیں ساتھ ساتھ ہیں وہ عمدہ ساتھی تھے عبد الرحمن کانجو بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کررہے ہیں ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…