اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عدالت نے سیریل کلر عمران کو سزائے موت دینے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر زینب کا قاتل پھانسی سے بچ سکتا ہےکیونکہ۔۔ ایسی خبر کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کیس کی آج کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس سجاد احمد کر رہے تھے۔ جسٹس سجاد احمد نے زینب قتل کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیریل کلر عمران کو زینب قتل کیس میں 4مرتبہ سزائے موت سمیت عمر قید، 7سال قید اور مجموعی طور پر 32لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔ اسیکیوٹر جنرل احتشام قادر

نے کہا کہ مجرم عمران علی کے پاس 15 دن ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ فیصلے کے خلاف کوئی اپیل دائر کرے گا۔فیصلہ سنانےسے قبل جسٹس سجاد احمد نے سیریل کلر اور زینب قتل کیس کے مجرم عمران سے آخری وقت تک اس سے پوچھا کہ کیا زینب کو اس نے قتل کیا ہے جس پر عمران علی نے اللہ کو حاضر ناضر جان کر اپنے گھناؤنے جُرم کا اعتراف کیا۔زینب قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل کےباہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسیکیوٹر جنرل احتشام قادر نے کہا کہ مجرم عمران علی کے پاس 15 دن ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ فیصلے کے خلاف کوئی اپیل دائر کرے گا۔ پراسیکیوٹرجنرل احتشام قادر کا کہنا تھا کہ مجرم صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل بھی کر سکتا ہے۔ رحم کی اپیل منظور ہونے کی صورت میں مجرم کی سزا معاف ہونے کا امکان ہے بصورت دیگر 15 دن کے بعد مجرم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے سنائی جانیوالی سزا پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت96گھنٹے مجموعی طور پر جاری رہیں جس کے بعد عدالت نے دو روز قبل فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج سناتے ہوئے عدالت نے سیریل کلر عمران کو زینب قتل کیس میں 4مرتبہ سزائے موت سمیت عمر قید، 7سال قید اور مجموعی طور پر 32لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…