اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جانتے ہیں عمران خان سے ملاقات کرنے والی یہ 17 سالہ پاکستانی لڑکی کون ہے؟ اس نے ایسا کیا کام کیا ہے کہ کپتان نے فوراََ اسے ملاقات کیلئے بلوا لیا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بلا شبہ پاکستان کی تاریخ کے معروف ترین سیاستدان کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ بنی اور پھر 1992کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران خان شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران خان نے اپنی والدہ شوکت خانم کے نام پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں

ایک بڑا کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کے اس اعلان کو دیوانے کا خواب قرار دیا گیا مگر عمران خان اپنے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پاکستانی عوام کے پاس جا پہنچے اور پاکستانی عوام نے دل کھول کر اپنے اس ہیرو کی مدد کی اور عمران خان لاہور میں شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال بنانے میں کامیاب ہو گئے، عمران خان کی اگلی منزل سیاست ٹھہری اور عمران خان نے تحریک انصاف کے نام سے ایک سیاسی جماعت کھڑی کر دی، سیاست کی پرپیچ راہداریوں میں جگہ جگہ نشیب و فراز آئے مگر عمران خان آگے بڑھتے چلے گئے اور پھر وہ وقت بھی آیا کہ تحریک انصاف نے پاکستانی عوام کے دلوں میں گھر کر لیا۔ بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کو پچھاڑ کر جب 2013کے الیکشن میں تحریک انصاف تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری تو کوئی یقین کرنے کیلئے تیار ہی نہیں تھا کہ عمران خان کی تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں حکومت بنائے گی۔ نمل یونیورسٹی عمران خان کے خوابوں کا ایک ستارہ ٹھہری اور اب عمران خان اپنی مضبوط سیاسی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ 2018کے ملکی تاریخ کے انتہائی اہم الیکشن میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان کی زندگی کے بارے میں وہ مختلف اوقات میں واقعات اور قصے عوام کیساتھ شیئر کرتے رہے ہیں تاہم اب پشاور یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے بھی عمران خان کی زندگی پر ایک کتاب لکھ ڈالی ہے ۔

جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا ہو ہے ۔ اب اس لڑکی کی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کر ا دی گئی ہے۔ یہ ملاقات بنی گالا میں ہوئی ہے ۔ جہاں لیلیٰ اکرام خان نامی اس 17سالہ طالبہ نے عمران خان کو اپنی کتاب

پیش کی جس کا عنوان THE GREAT SON OF SOIL (دھرتی کا عظیم بیٹا ) ہے۔ عمران خان نے طالبہ سے خود کتاب وصول کی اور اس کی کاوش پر اس کی تعریف بھی کی ۔ کتاب میں عمران خان کی زندگی کے اہم پہلوں کو جاگر کیا گیا ہے۔ کتاب لکھنے والی طالبہ لیلیٰ اکرام کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی بہت بڑی فین ہیں اور عمرن خان کی زندگی کے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتی ہیں ۔

کتاب میں عمران خان کے حوالے سے کئی پہلوں کا اجاگر کیا گیا ہے ، انکا کہنا تھا کہ کتاب مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہے اور کوئی بھی خرید کر پڑ سکتا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…