جمعہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2025 

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی،سعد رفیق

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی لیکن ہمارے ذہن میں کسی کی طاقت کو کم کرنے ، گرانے یا جنگ کرنے کو کوئی منصوبہ یا سوچ موجود نہیں ،ہمارا سنگل لائن مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہ کر کام کریں اور ایک دوسرے کا باہمی احترام ہونا چاہیے اور اسی سے پاکستان آگے بڑھے گا۔

نواز شریف کو آج سے نہیں بلکہ 1990ء سے مائنس کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن وہ توکل کرنے والے بندے ہیں اور اللہ کا فضل شامل حال ہے او روہ مائنس نہیںہوئے ۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے میڈیا کے حوالے سے بات کر دی ہے اب میڈیا کو اپنے بارے میں جائزہ لینا چاہیے اور وہ لوگ جو معاملات کو تیز کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہ اپنے کردار کا جائزہ لیں ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرہ دیگر اداروں کا احترام لازم ہے اسی طرح پارلیمنٹ کابھی احترام بھی لازم ہے ۔ اور ہم باہمی احترام سے ہی آگے بڑھیں گے ۔ اگر اپنی حدود سے تجاوز کیا گیا تو اس سے ریاست کو نقصان ہوگا ۔ سبب کو اپنی حدود کو کراس نہیں کرنا چاہے بلکہ سمجھ جانا چاہیے اور ایسے اقدامات ہونے چاہئیں جس سے درجہ حرارت نیچے آئے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف سپریم لیڈر اور وہی پارٹی کے سربراہ ہوں گے ، انہی کا ووٹ بینک ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کیکوشش پہلی بار نہیں ہو رہی بلکہ 1990ء سے یہ کوششیں چلی آرہی ہیں اور آج 2018آ گیا ہے ۔ اٹھائیس سالوں سے اللہ کا فضل شامل حال رہا ہے او روہ اللہ پر توکل کرنے والے بندے ہیں اور مائنس نہیں ہوئے ۔ کسی سیاستدان کو جبر ،پراپیگنڈے ،جھوٹ حتیٰ کہ فتویٰ لگا کر بھی سیاست سے آئوٹ نہیں کیا جا سکتا ایسے آئوٹ کرنے کی کوشش ہو گی تو اس سے سیاستدان آئوٹ نہیں ہوگا بلکہ مضبوط ہوگا ۔چکوال ، لودھراںکے ضمنی انتخاب کے نتائج اس کے غماز ہیں۔

اگر کسی سیاستدان کو ہٹانا ہے تو اسے غلطی کرنے کا موقع دیں لیکن ٹانگیں کھینچنے سے کوئی نہیں گرے گا ۔ 2018ء میں انتخابات ہوں گے اور فیصلہ ہو جائے گا کہ عوام کسے مینڈیٹ دیتے اور کسے نہیں دیتے اور جمہوری قوتوں کوکتنی طاقت ملتی ہے ۔ عوام ساری صورتحال کو کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔انہوںنے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کی صورت میں ترامیم بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے جو ابھی ہمارے پاس نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت لے گی لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم کسی کی طاقت کو کم کرنا چاہتے ہیں اور نہ کسی کو گرانا چاہتے ہیں ، ہمارے ذہن میں جنگ یا ایسے کوئی منصوبہ یا سوچ موجود نہیں ۔ مقبول قیادت سے ایسے ہی ڈرایاجاتا ہے ۔ ہمارا سنگل لائن میں ایک ہی مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہیں او ر ایک دوسرے کا احترام کریں اسکے ذریعے پاکستان نے آگے بڑھنا ہے ۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پنجا ب میں کوئی اپ سیٹ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بہت جلد مرکز اور صوبوںکے لئے پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے


میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…