بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لودھراں ضمنی الیکشن: ایک طرف جہانگیر ترین کی دولت کے انباراور دوسری طرف ن لیگ کے غریب امیدوار اقبال شاہ ، تحریک انصاف کے نوٹوں کا مقابلہ کیسے کیا، الیکشن پر کتنا خرچہ آیا؟لیگی امیدوار کا حیران کن بیان سامنے آگیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اقبال شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔ پارٹی نے مجھ پر اعتمد کیا، الیکشن عقیدت مندوں نے لڑا، صرف 25ہزار خرچ ہوئے، اللہ نے مجھے عزت بخشی ہے بنیاد طور پر مسلم لیگی ہوں۔ میرا بیٹا عامر اقبال شاہ دو مرتبہ مسلم لیگ ن کا رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا ۔

میرے علاقے کے لوگ مجھ سے بہت زیادہ پیار محبت کرتے ہیں کیونکہ ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے۔ پارٹی اور دوستوں کے مجبور کرنے پر الیکشن لڑا ہے۔ دوستوں نے اور گروپ نے پورا تعاون کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پوری انتخابی مہم پر میرا صرف 25ہزار روپے خرچہ آیا ہے اگر الیکشن ہار جاتا تو خوشدلی سے قبول کر لیتا میرے پاس پیسہ بالکل بھی نہیں ہے۔ میرا الیکشن پیار محبت کرنے والوں اور عقیدت مندوں نے لڑا ہے، انہوں نے کہا کہ حلقے کے بہت مسائل ہیں کچھ مسائل حل ہو گئے ہیں اور کچھ مسائل حل طلب ہیں۔ مجھے تعلیم سے بہت دلچسپی ہے اور میرے علاقے میں پانچ کالجز چل رہے ہیں۔ میرے والد نے رفاحی کاموں کیلئے چالیس ایکڑ زمین عطیہ کی ہے جس پر مختلف ہسپتال ، ٹراما سینٹر، بوائز اور ڈگری کالج سمیت مختلف ادارے قائم ہیں جس میں سے آٹھ ایکڑ زمین ابھی بھی خالی پڑی ہے، میرا بیٹا دو مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا۔ اگر خدمت کی سیاست نہ کرتے تو وہ آٹھ ایکڑ پر ہم دوبارہ قبضہ کر سکتے تھے لیکن ایسا کبھی نہیں سوچا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ہو گی۔ حلقے کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ لودھراں کی عوام نے پانامہ کے فیصلے کو

بالکل مسترد کر دیا ہے انہوں نے یہ بات جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2015کے ضمنی الیکشن کے بعد ڈرے ہوئے تھے اس لئے اس بار پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑا۔ لودھراں کے لوگوں نے ترقی کرنےو الوں کا ساتھ دیا۔ نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے، شہباز شریف نے لودھراں میں بہت سے میگا پراجیکٹس کیلئے فنڈز مہیاکئے ہیں

ہم نے 2018کے الیکشن کا پہلا رزلٹ دے دیا ہے اور 2018کے الیکشن کی فتح کی بنیاد رکھ دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…