کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن ٹیکسی سروس نے جہاں عوام کے لیے آسانی پیدا کی ہے کہ وہ موبائل کے ذریعے ٹیکسی بلا لیتے ہیں اور کرایہ بھی مناسب ہوتا ہے وہیں آن لائن ٹیکسی سروس نے سمگلروں کے وارے نیارے بھی کر دیے ہیں، واضح رہے کہ کراچی میں سمگلرز کی طرف سے آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے،
پولیس ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منشیات گھروں تک پہنچانے کے موقع پر پکڑے جانے کے خوف سے آن لائن ٹیکسی سروس استعمال میں لاتے تھے، پولیس کے تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایک ملزم نے اپنی گاڑی ٹیکسی سروس کے نام پر رجسٹرڈ کرائی ہوئی تھی اور اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ چیکنگ کے دوران اگر گروہ پکڑا جاتا ہے تو وہ خود بچ جائے۔ یہ ملزم ایک طرف منشیات کی سمگلنگ سے کماتا تھا اور دوسری طرف ٹیکسی سروس سے بھی کمائی کر رہا تھا، ملزم منشیات کی سپلائی کے دوران رائیڈز زیادہ سے زیادہ بک کرکے ٹیکسی سروس کا ٹارگٹ بھی پورا کرتا تھا اس کے علاوہ چیکنگ کے موقع پر آن لائن ٹیکسی بک ہونے کی وجہ سے پکڑے جانے کا خوف بھی کم تھا، اس بارے میں ملزمان کا کہنا ہے آن لائن ٹیکسی سروس کی چیکنگ کے دوران تلاشی کم ہی لی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں سمگلرز کی طرف سے آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منشیات گھروں تک پہنچانے کے موقع پر پکڑے جانے کے خوف سے آن لائن ٹیکسی سروس استعمال میں لاتے تھے، پولیس کے تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایک ملزم نے اپنی گاڑی ٹیکسی سروس کے نام پر رجسٹرڈ کرائی ہوئی تھی اور اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ چیکنگ کے دوران اگر گروہ پکڑا جاتا ہے تو وہ خود بچ جائے۔