جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

کاغذی کرنسی کا استعمال ختم، پاکستان میں اب صارفین ’’سم پیسہ ‘‘استعمال کرینگے، 25ملین روپے کی سیڈ فنڈنگ کا اعلان،حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل انو یسٹرز پر مشتمل ادارے، سرمایہ کار کی جانب سے پاکستان میں پہلی کیرئیر بلنگ کمپنی سم پیسہ کے لیے 25 ملین روپے کی سیڈ فنڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرمایہ کار پاکستان میں سٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ سم پیسہ پبلش ایکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی پراڈکٹ ہے۔ بیشتر آن لائن کاروبار آسان اور سنگل کلک پیمنٹ سلوشن نہ ہونے کے باعث ریوینیو میں اضافے میں رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔

سم پیسہ آن لائن کاروبار کو اس قابل بناتا ہے کہ ان کے صارفین اپنے سم کارڈ میں موجود بیلنس کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں۔ سم پیسہ پاکستان میں ایسی سروس فراہم کرنے والی واحد کمپنی ہے۔ ٓآن لائن کریڈٹ کارڈ پیمنٹ سسٹم پر اعتماد کا فقدان ہونے کے باعث سم پیسہ اپنے صارفین کو ایسی سروسز فراہم کر رہا ہے جس میں خدشات کے بغیر اچھی سروس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ آن لائن کاروبار سے جڑے افراد سم پیسہ کی سروس کی بدولت پاکستان میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد سم کارڈ رکھنے والے افراد کے ساتھ کاروبار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کار سے حاصل ہونے والی انویسٹمنٹ سے سم پیسہ اپنے مرچنٹ نیٹ ورک کے بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں تک اپنی سروسز آفر کرنے میں آپریشنز کو فروغ دے گا۔ اس پیمنٹ پلیٹ فارم کی ڈیٹا اینالٹکس کی بدولت مرچنٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرتے ہوئے کاروبار کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس سرمایہ کاری کی بدولت، سرمایہ کار کے پارٹنر انویسٹر برن ہرڈ کلیمین پبلش ایکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ بن جائیں گے۔ سرمایہ کار کے پارٹنر انویسٹر برن ہرڈ کلیمین نے کہا کہ سم پیسہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی سروس کی بدولت ایک کروڑ سے زائد صارفین آسان اور محفوظ پیمنٹ سلوشن کو استعمال کرتے ہوے ڈیجیٹل پراڈکٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ سم پیسہ اپنے مرچنٹس اور سروسز مہیا کرنے والوں کے لیے بھی بہترین اینا لٹکس کے ذریعے کنورژن ریٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے

جس صارف اور مرچنٹ کے درمیان تعلق بہتر ہونے میں مدد مل رہی۔ سم پیسہ اپنے ٹیلی کمینیکیشن پارٹنرز کے لیے ریوینیو میں اضافے کا باعث بن رہا ہے لہٰذا یہ سروس تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے مددگار ہے۔ سم پیسہ کے سی ای او اور کو فاؤنڈر، سلیم کریم کا کہنا تھا کہ ہم صارفین کو ایسا آسان اور سادہ پیمنٹ طریقہ کار دینا چاہتے ہیں جس کے ذریعے صارفین کو کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاؤنٹ کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ہمارے موجودہ ٹیلی کام پارٹنرز کی بدولت ہم گیارہ ممالک میں اپنی سروسز مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سم پیسہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر یاسر پاشا کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز لے کر آنا ایک آسان مرحلہ ہوتا ہے تا ہم عمل درآمد ایک مشکل اور پیچیدہ عمل ہے۔ پاکسیتان میں سٹارٹ اپس کے حوالے سے ماحول کافی سازگار ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار کی جانب سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے سم پیسہ کے لیے اپنے آپریشنز دیگر ملکوں تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سم پیسہ پہلے سے ہی مقامی اور بین الاقوامی مرچنٹس کے ساتھ کام کر رہا ہے اور اہم برانڈز جیسے گانا، ہنگاما، سوہنی لایو، اور ایڈالف گیمز کے ساتھ بھی اشتراک کر رہا ہے۔ سم پیسہ اپنے کیریئر بلنگ گیٹ وے کے ذریعے دو لاکھ سے ذائد ٹرانزیکشنز کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…