ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

قومی اسمبلی اجلاس : پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا سعودی عرب میں مزید افواج بھجوانے کے معاملے پراظہار تشویش

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین نے سعودی عرب میں مزید افواج بھجوانے کے معاملے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے معاملے سے ایوان کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اراکین نے انسانی سمگلنگ میں پاکستان کے زیادہ ملوث ہونے اور لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ قومی اسمبلی نے یمن کے معاملے پر متفقہ قرارداد منظور کی تھی مگر لگتا ہے کہ اس قرارداد کو نظر انداز کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف کو اسلامک الائنس کا سربراہ بنایا گیا ہے مگر ایوان کو کسی طور پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ کل سے خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان نے سعودی عرب میں مزید فوجی بھیج دیئے ہیں تاہم اس حوالے سے وضاحت نہیں کی جارہی ہے پاکستانی فوجیوں کا وہاں پر کیا کردار ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کسی معاہدے کے تحت بھیجے جارہے ہیں اور وہاں پر کیا ڈیوٹی دے گی اور حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ایوان کو ان تمام حالات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اس سے قبل بھی یمن کے م عاملے پر متفقہ قرارداد پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آرمی چیف دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستانی افواج کو سعودی عرب بھیجا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کی کہ مشرق وسطیٰ کے اندرونی جنگوں بالخصوص یمن کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق آرمی چیف کے اسلامی ممالک کی افواج کا سپہ سالار بننے سے ابھی تک ایوان کو آگاہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستانی افواج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تاہم اگر کسی دوسرے مقصد کیلئے پاکستانی افواج کو استعمال کیا گیا تو یہ پاکستان کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل سولہ پاکستانی لیبیا کے راستے یورپ جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے اس حوالے سے دفتر خارجہ نے بھی حالات سے ایوان کو آگاہ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کا انسانی سمگلنگ میں تیرہواں نمبر تھا جبکہ اب پاکستان تیسرے نمبر پر آگیاہے انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کیخلاف پاکستان کے قوانین کتنے مضبوط ہیں اور جو پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں ان کے لواحقین کو حکومت نے کیا معاوضہ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…