ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا ن لیگ کسی بڑی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کرنے جا رہی ہے؟مریم نواز کے جلسے میں جنگی ترانہ چلا دیا گیا،اس موقع پر مریم نواز کا کیا ردعمل تھا؟سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مانسہرہ میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن کے سلسلے میں ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عدلیہ پر اب تک کی سب سے سخت ترین تنقید کرتے ہوئے براہ راست سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو کس نے حق دیا ہے کہ آپ ایسے ریمارکس دیں جس سے نواز شریف کی تذلیل ہوتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ۔ مریم نواز نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں جہانگیر ترین کا بیٹا تحریک انصاف کا امیدوار تھا، جہانگیر ترین وہ شخص تھا جو تحریک انصاف میں عمران خان سے بھی مضبوط شخص ہے اور پھر لوگوں نے دیکھا کہ نواز شریف کا ایک گمنام سپاہی آیا اور جہانگیر ترین کے بیٹے کوچاروں شانے چت کر دیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مہرہ بن کر امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا،تم جھوٹے، تمہارے الزامات جھوٹے، تمہارے منصوبے جھوٹے، تمہاری تبدیلی جھوٹی، تمہارے بلین ٹری جھوٹے۔ مریم نواز نے عمران خان پر کڑے وار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمہیں جو امانت اور صداقت کا سرٹیفکیٹ دیا وہ نواز شریف کی مخالفت کرنے پر تمہیں ملا ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے جلسے کے شرکا سے نعرے بھی لگوائے کہ ووٹ کو۔۔عزت دو۔ مریم نواز کے خطاب کے آخر میں 1965کی جنگ میں پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بنایا جانے والا جنگی ترانہ ساتھیو ! مجاہدو! جاگ اٹھاہے سارا وطن بھی خصوصی طور پر چلایا گیا۔واضح رہے کہ مریم نواز آج مانسہرہ میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کیلئے لاہور سے مانسہرہ آئیں تھیں جو کہ ایک جلسے میں تبدیل ہو گیا۔ اس موقع پر

مریم نواز نے پانامہ فیصلہ ۔۔نامنظور کے نعرے بھی لگوائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…