لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے زینب قتل کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج ( ہفتہ ) کے روز سنایا جائے گا ۔کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے ملزم عمران کے خلاف چالان پیش ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں مسلسل چارروز سماعت کی ۔
استغاثہ کی جانب سے زینب کیس کے ملزم عمران کے خلاف 56گواہان پیش کیے گئے۔عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت ملزم عمران علی کا بیان قلمبند کیا۔ملزم نے سماعت کے دوران خود بھی اعتراف جرم کرلیا ہے ۔عدالت نے حتمی بحث مکمل ہونے کے بعد 15فروری کو زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج ہفتہ کے روز سنایا جائے گا۔