اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا‘ جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز میری تھی‘ چوہدری نثار علی خان اور نوازشر یف کے معاملات جلد ٹھیک ہوجائینگے ۔ جمعرات کو خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔ نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز میری تھی ٗ شہباز شریف نے بھی جی ٹی روڈ کے
ذریعے نہ جانے کی تجویز دی تھی کئی پارٹی رہنماؤں نے جی ٹی روڈ کا خطرہ مول نہ لینے کا مشورہ دیاتھا نواز شریف کو موٹر وے سے لاہور جانے کا بیان کسی ایک سے منسوب کرنا مناسب نہیں ہے۔ بعض سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو موٹر وے سے جانے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بذریعہ موٹر وے لاہور روانگی کی تجویز سکیورٹی خدشات کی بناء پر دی گئی تھی صحافیوں کے ایک وفد نے بھی وٹر وے سے نہ جانے کی تجویز دی تھی ٗتجاویز کے بعد نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا۔