منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

کراچی پولیس نے ایک اور شخص کو ماورائے عدالت قتل کر دیا، پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، مقتول کے بھائی نے پولیس کے خلاف اہم اعلان کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپرہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب ملنے والی تشدد شدہ لاش کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پولیس نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے کراچی پولیس پر ایک اور ماورائے

عدالت قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سپرہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب سے جمعرات کی صبح ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت موسی کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بھائی ابراہیم نے الزام عائد کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ہم ضلع ملیر کے رہائشی ہیں،میرے بھائی موسی اور عیسی کپڑے کے تاجر ہیں اور دونوں کی جامع کلاتھ میں کپڑے کی دکان ہے، 2 روز قبل موسی کو بڑے بھائی عیسی کے ہمراہ باوردی اور سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ابراہیم کا کہنا ہے کہ صبح اطلاع ملی کہ موسی کی لاش برآمد ہوئی ہے، بھائی کی لاش قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال لائی گئی تاہم ایم ایل او کی غیر موجودگی کے باعث سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انکشاف ہوا ہے کہ موسی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ میرے بھائی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ جہاں انکشاف ہوا ہے کہ موسی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ میرے بھائی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…