پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موجودہ حکومت پاکستان کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، نوازشریف اور مودی کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں اور نہ ہی حکومت نے مودی کے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدر ی نے کہا ہے کہ نواز شریف پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہے ، نا اہلوں اور اشتہاریوں کا ٹولہ جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ رائے فرار سے پہلے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ( ر ) صفدر کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جانا چاہیے ،

نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہے جبکہ وہ سنگین جرائم میں ملوث ہے ، نواز شریف اپنے بیانیے سے ملکی اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ، کرپشن کا گارڈ فادر نوازشریف لوٹ مار کی کھلی چھٹی چاہتا ہے لیکن اس کا یہ منصوبہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منظور ہونے والی قرار دار کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہے ، موجودہ حکومت پاکستان کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، موجودہ حکومت کی خارجی پالیسی اور سفارت کاری کی ناکامی کا منہ بولتا ہے ، نوازشریف اور مودی کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں اور نہ ہی موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے مودی کے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کے مسئلے کو بھی موجودہ حکومت عالمی سطح پر اٹھانے میں بری طرح فلاپ رہی ہے ، پاکستان کے خلاف بننے والے تمام منصوبے ناکام ہو نگے اور ملک دشمن قوتوں کو منہ کی کھانے پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…