جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ایف آئی اے نے الطاف حسین منی لانڈرنگ کے ذریعے کروڑوں بھیجنے والے10 موجود اور سابق ارکان پارلیمنٹ کو طلب کر لیا،ان ارکان پارلیمنٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے دس موجودہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ کو طلب کر لیا ، طلبی کے نوٹسز ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں،

متحدہ رہنماوں پرغیر قانونی طریقے سے جمع کی گئی رقم خدمت خلق فاونڈیشن کو دینے کا الزام ہے جو بعد ازاں منی لانڈرنگ کے ذریعے ایم کیو ایم کے لندن سیکرٹریٹ کو بھیجی گئی ، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے جن رہنماوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں فارق ستار ،ریحان ظفر،ڈاکٹر صغیر،عدنان احمد،عبد الروف صدیقی ،ساجد احمد،عادل صدیقی اور احمد علی شامل ہیں، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارق ستار نے2 کروڑ 60 لاکھ۔سفیان یوسف نے 2 کروڑ 6 لاکھ۔معین نے 3 کروڑ 24 لاکھ۔ریحان ظفر نے 3 کروڑ 52 لاکھ۔ڈاکٹر صغیرنے 3 کروڑ 56 لاکھ۔عدنان احمد نے 3 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار۔عبد الروف صدیقی نے 3 کروڑ 8 لاکھ۔ساجد احمد نے 4 کروڑ 16 لاکھ۔عادل صدیقی نے 7 کروڑ 8 لاکھ اور احمد علی نے 2 کروڑ خلق فاونڈیشن کو دی جو منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن سیکرٹریٹ بھجوائی گئی۔اس سے قبل بھی ایف آئی اے کی طرف سے ایم کیو ایم کے دس رہنماوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔دس رہنماوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…