راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سکول وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پرغیر اخلاقی اورغیر پیشہ وارانہ کاروائیوں کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نے بٹل سیکٹر میں بچوں کی اسکول وین پر فائرنگ کی گئی جس سے وین کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔بھارتی فوج کی جارحیت جنگ بندی معاہدے اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ، آئی ایس پی آر نے وین میں موجودطالبہ کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں طالبہ نے تمام واقعے کی تفصیلات بتائیں، طالبہ جو اس واقعے کی عینی شاہد ہینے بتایاکہ سکول وین کوواپسی پر نشانہ بنایا گیا جب وین پر فائرنگ ہوئی تو ہم سب بہت ڈر گئے تھے میں نے سوچا شاید گاڑی کو کچھ ہوا ہے لیکن جب دیکھا تھا تو انکل ساجد بہت زخمی تھے اور ان کا بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا، وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے،میں نے وہاں چیخنا شروع کر دیا لیکن وہاں کوئی بھی نہیں تھا، کافی دیر بعد وہاں کچھ لوگ جمع ہوئے اور وین ڈرائیور کی میت کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔کافی دیر بعد وہاں کچھ لوگ جمع ہوئے اور وین ڈرائیور کی میت کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی