پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلح افواج کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے والوں کی اب خیر نہیں ، پاکستان آرمی نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے مسلح افواج کے نام پر چلنے والے 255 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کیلئے فہرستیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی فہرست میں 45 ٹوئٹر، 94 فیس بک، 101 یوٹیوب اور 15 انسٹاگرام کے جعلی اکاؤنٹس کی

تفصیلات شامل ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس براہ راست پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کا نام استعمال کر رہے ہیں، جن کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ ان اکاؤنٹس میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب فوج کا بیانیہ ہے۔آئی ایس پی آر نے ان اکاؤنٹس کے خلاف بھی کارروائی کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جہاں قانون کا احترام فرض اول ہے۔ٹوئٹر اکاؤنٹس میں سب سے زیادہ فالورز پاکستان آرمی نامی اکاؤنٹ کے ہیں ٗجن کے 1 لاکھ 21 ہزار فالورز ہیں۔پاکستان ملٹری نامی اکاؤنٹ کے 84 ہزار فالورز ہیں اور ان سے فوج سے متعلق خبریں ٹوئٹ کی جاتی تھیں۔آئی ایس آئی نامی اکاؤنٹ کے 64 ہزار فالورز ہیں دیگر اکاؤنٹس پراؤڈ خاکی ٗگڈ سولجر ٗفوجی ٹوئیٹ ٗآئی ایس آئی آر ٹی ٗاور پروٹیکٹرز کے نام سے سرگرم عمل تھے۔فیس بک پر پاکستان کی مسلح افواج کے ناموں سے چلنے والے اکاؤنٹس کی تعداد 94 ہے۔ پاک آرمی کے نام سے اکاؤنٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔اسی طرح پاکستان نیوی ٗائیر فورس ٗ آئی ایس آئی ٗآئی ایس پی آر ٗڈی جی آئی ایس پی آر ٗآئی ایس پی آر آفیشل ٗپاک نیوی آفیشل ٗپاک ائیر فورس آفیشل ٗپی اے ایف گرلز اور ایس ایس جی جیسے ناموں کے ساتھ بنائے گئے اکاؤنٹس کو فالو کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جبکہ فیس بک پر 31 اکاؤنٹس پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ٹائٹل کے ساتھ ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…