اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان نے فنکاروں کو پریشان کر دیا، سیاست عداوت کا روپ دھارنے لگی، اِس تہلکہ خیز خبر نے فنکاروں کو بھی پریشان کر دیا 

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) ہردور میں سیاست صرف سیاست ہی رہی ہے وقت کے معروف سیاسی حریف بھی سیاسی میدان سے ہٹ کر ایک دسترخوان پر نظر آئے،خوشی اور غم میں برابر کے شریک رہے مگر پاکستان میں سیاست نے ایسا رُخ بدلا ہے جس پر تشویش اور افسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔کہ سیاست عداوت کے روپ میں بغض و حسد اور عناد، باتوں اور لہجوں کے بعد اپنی پالیسوں سے بھی جھلکنے لگا ہے۔

شوبز بھی میں سیاست کی بوآنے لگی گی وہم و گمان میں بھی نہ تھا اب اِسی تہلکہ خیز خبر کو لے لیں جو پاکستان شوبز میں گردش میں ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے معروف ڈائریکٹر کو جیو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کوئی بھی فلم سائن کرنے سے منع کر دیا ہے،لندن میں مقیم ارب پتی ذلفی بخاری نے اپنی فلم ’’کیک‘‘اس کی کمپنی زیب فلمز کے پلیٹ فورم سے ہی بنائی تھی جسے ایوارڈ یافتہ فلم میکر عاصم عباسی نے ہی ڈائریکٹ کی تھی ،عاصم بخاری نے اپنی ہدایتکاری میں پہلی دستاویزی فلم کا اعلان کر دیا ہے مگر ذلفی بخاری نے عمران خان کے جیو اور جنگ کے ساتھ چلنے والے تنازعے کے باعث عاصم بخاری کو فلم کی پرموشن کیلئے جیو فلم سے رابطہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔’’کیک‘‘کے سٹارز صنم سعید، آمنہ شیخ، عدنان ملک اور میکال ذوالفقار اور فلم کے دیگر عملے نے ذلفی بخاری سے ناراضی کا اظہار کیا ہے کہ اِس کے ذاتی اور سیاسی معاملات کے کاروبار پر بُری اثرات مرتب ہو رہے ہیں،ذرائع کے مطابق اُنہوں نے شک کا اظہار کیا ہے کہ یہ احکامات براہ راست عمران خان سے موصول ہوئے ہیں۔۔ذلفی بخاری کے عوامی رابطہ کے ویب سائیٹ ٹویٹر پر میر شکیل الرحمن کے خلاف پیغامات فلم کے عملے اور کاسٹ کو ناگوار گزرے ہیں کیونکہ یہ سب جیو مینجمنٹ سے اچھے تعلق استوار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان اور ان کے رفقاواحباب نے میر شکیل الرحمن کے خلاف ہر اُس خبر کے بعد باقاعدہ مہم جوئی کی ہے

جو عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے تھی جسے دی نیوز میں شائع کیا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق مینجمنٹ فلم کی لانچنگ کے حوالے سے آج کل ہم،اے آر وائی، ڈان اور کیپیٹل سے رابطے میں ہے۔فلم کے سیٹ کراچی اور لند ن میں لگائے گئے ہیں، فلم ’’کیک‘‘ایک دلچسپ کہانی پر مبنی ہے جس میں زندگی و موت کے، ماضی اور حال کے، پسند اور نتائج کے حقائق ہیں۔یہ فلم ایسی کہانی سے پردہ اُٹھاتی ہے جو ایک خاندان کی آنکھوں کے سامنے سے گزری ہے۔اس فلم میں فوٹوگرافی کے ہدایتکار مو اعظمی جبکہ ایرج ہاشمی پروڈیکشن ڈئزانر ہیں۔اِس فلم کی شوٹنگ کے دوران لندن میں بھارت کی کئی امیرترین شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں پیٹر ورڈی، امیت بھاٹیہ، لکشمی متل شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…