پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کو شکست فاش ہو گی،پشاور والو! ہمیں ووٹ دو ، میٹرو ہم آپ کو بنا کر دینگے،عمران خان جھوٹوں کا آئی جی کہتا تھا بجلی بناکر دیگا، کہاں ہے بجلی ؟ شہباز شریف کی مخالفین پر شدید تنقید

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کو شکست فاش ہو گی، نیازی نے پشاور اکھاڑ دیا، پشاور والو! ہمیں ووٹ دینا ، میٹرو ہم بنا کر دینگے، زرداری کی لوٹی دولت واپس لائوں گا،شہباز شریف کا بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب ، سپیڈو بس، زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے

بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورے والا میں عوام کا یہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی، ساڑھے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے اب موسم گرما میں گرمی ہوگی لیکن کمرے اور دکانیں ٹھنڈی ہوں گی۔کسانوں کے ٹیوب چل رہے ہوں گے۔جتنی بجلی ہم نے بنائی پچھلے 70سالوں میں نہیں بنائی گئی، شہباز شریف نے عمران خان کو جھوٹوں کا آئی جی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جوجھوٹوں کے آئی جی ہیں۔انہوں نے الیکشن میں کہاکہ کے پی میں بجلی بنائیں گے اور پورے پاکستان کودیں گے۔آج کہتے ہیں صرف 74میگاواٹ بجلی بنائی۔خان صاحب وہ بجلی کہاں ہے؟پہاڑوں میں ہے آسمانوں میں ہے؟ خان صاحب جتنا جھوٹ بولناتھا بول اب گھرچلیں جائیں۔سیاست آپ کے بس کی بات نہیں۔پکیاں سڑکا ں تے سوکھے پینڈے،85ارب روپے کی سڑکیں بنائی ہیں۔اسی طرح موبائل ہسپتال بنادیاہے۔جوقصبوں اور دیہاتوں میں جائے گاوہاں علاج کرے گا۔خان صاحب نے کہاکہ میٹروبس بنائیں گے لیکن ڈینگی آیاتوپہاڑوں پرچڑھ گئے۔لیکن ہم نے ڈینگی کامقابلہ کیااور آج ہمارے پاس علاج بھی ہے اور ڈاکٹرزبھی ہیں۔پشاور میں ڈینگی آیاتوہم وہاں میں بھی گئے ۔عمران خان نے میٹروبس کے نام پرپشاور کواکھاڑدیاان سے میٹرونہیں بننی ۔اگلے الیکشن میں ہمیں ووٹ دوگے ہم بناکردیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ

جناب زرداری صاحب! کہتے ہیں لوٹی ہوئی دولت واپس لاکردوں گا،میں ان کومشورہ دیتاہوں کہ جب 2018 ء میں ہماری حکومت آئے گی توہم واپس لیکرآئیں گے۔کراچی کابیڑہ غرق کردیاہے۔کوڑااور گندگی نظرآتی ہے۔مہران ،سندھ کی وادیوں اور کراچی اور بلوچستان کے لوگوں کوکہتا ہوں کہ ہم لاہورکی طرح تمام شہروں کوبنادیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپیڈو بس،

زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو تمام وعدے پورے کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…