پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کی حافظ قرآن سمیرا آج بھی انصاف کی منتظر ۔۔ پولیس کا شرمناک سلوک ،کاروائی کیلئے تین لاکھ دو ورنہ یہ ایڈریس لو اور خود چلی جائو، متاثرہ ماں نے چیف جسٹس سے اپیل کر دی

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قرآن حافظ سمیرا بھی انصاف کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی سمیرا نویں کا امتحان دینے کیلئے ڈھائی سال قبل گھر سے نکلی تھی لیکن اس کی واپسی ابھی تک نہیں ہوئی ۔ سمیر ا کی گمشدگی کا پرچہ قریبی تھانے 2015/90 میں کرایا گیا ۔ 15دن بعد جب سمیر ا نے اپنی والدہ کو فون کر کے انہیں مدد کرنے کیلئے کہا تو کال ٹریس کرنے پر پتہ چلا کہ وہ منڈی بہائو الدین چک مانو میں ہے ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس نے کاروائی شروع کرنے کیلئے متاثر ہ خاندان سے تین لاکھ روپے مانگے ۔ سمیرا کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں ایک غریب عورت ہوں میرا زریعے آمدن بھی اتنی خاص نہیں میرے شوہر مجھے چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔ اتنی رقم کا میں کیسے بندوبست کروں ۔ پولیس نے ایڈریس ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہہ دیا کہ آپ خود چلی جائیں اور اپنی بیٹی کو لےآئیں ۔ ایدریس لے کر میں نے اپنے کزن کو فون کیا اور اس کی مدد سے میں وہاں پہنچی تو مجھے حویلی میں کوئی نہیں ملا ۔ اس گائوں کے چوہدری نے مجھے پانچ دن کا ٹائم دیا اور میری بیٹی سے صرف دو منٹ کی ملاقات بھی کرائی گئی۔ میری بچی مجھے سے ملتے ہی میرے ساتھ چپک کر رونے لگی اور فریاد کرنے لگی کہ مجھے بچا لو ۔ یہ لوگ مجھےتشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔سمیرا کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ میری بچی کو پیسے نہ ملنے پر نہیں چھوڑ رہے۔ میں جھولی پھیلا کر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار دے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ خدارا مجھے انصاف دیا جائے اور میری بچی کو بازیاب کروایا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…