اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ اضری سے استثنیٰ کی درخواست 19 فروری کے بعد دو ہفتے کے لیے دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیاتھا۔تاہم اب احتساب عدالت کے
جج محمد بشیر نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج کر کے مسترد کر دیں۔حاضری سے استثنیٰ کی مسترد ہونے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کیونکہ برطانیہ میں زیر علاج ہیں اور ان کے کچھ میڈیکل ٹیسٹ ہونا ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے بھی تجویز کیا ہے کہ اس موقع پر مریضہ کے شوہر اور اہل خانہ کا ان کے ساتھ ہونا بہتر اور مریضہ کی صحت کے حوالے سے خوش آئند ہو گا لہٰذا عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول کرے۔