منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

’’ملک کی تاریخ میں پہلی بار جیل میں شادی کی تقریب‘‘ دلہا دلہن کون ہیں اور یہ شادی جیل میں کب اور کیسے منعقد ہوئی ،جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے گا

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)ملک کی تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قتل کے قیدی محمد ارشد کی بیٹی عروسہ کی شادی کی تقریب ہوئی ، تقریب میں جیل کے اہلکاروں اور قیدیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دلہا دلہن کو ملیر جیل لایا گیا، جہاں نکاح کی رسم ادا کی گئی جبکہ قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے شادی کے گانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا، جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر محمد حسن سہتو کی جانب سے دلہا کو سندھ ٹوپی اور دلہن کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، تمام قیدیوں اور اہلکاروں میں مٹھائی بانٹ کر مبارکباد دی۔

اس موقع پر مولوی عبدالحق نے نکاح کے بعد اجتماعی دعا کرائی، اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ قیدی محمد ارشد نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے نکاح کرنے کی درخواست دی تھی، جس پر جیل کے اعلی عہدیداروں نے نکاح کی اجازت دی، میں نے انسانیت کے ناطے قیدی کی بیٹی کو اپنی بیٹی سمجھ کر نہ صرف نکاح کرایا بلکہ شادی کی تقریب کا بندوبست کیا ہے، جس میں قیدیوں اور اہلکاروں نے شامل ہوکر خوشی اور رقص کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ جیل میں قید تمام قیدی ایک دوسرے کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے دلہا اور دلہن کو تحائف بھی دیئے، اپنی طرف سے مٹحائی اور چائے پارٹی کرکے قیدیوں کی خوشی میں



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…