ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

خارجہ پالیسی کی ناکامی کے باعث پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے،عمران خان

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کے باعث پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے،چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا ٗمجھ پردہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے ٗ شاہد خاقان کٹھ پتلی وزیر اعظم ہیں ٗ عدلیہ پر این آر او کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے ٗلودھراں میں ہمارے امیدوار نے حکومتی امیدوار کے خلاف 91ہزار ووٹ لئے۔

جمعرات کو ایس ایس پی تشدد کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن میں سزا ہونے کا تمام کرپٹ عناصر کو ڈر ہے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی ہیں اور عدلیہ پر این آر او کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پیسہ ملک سے باہر لے کر گئے ہیں اور ڈراما کیا جارہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ٗکوئی شک نہیں کہ یہ سارا کرپشن مافیا ہے، پہلے نہ کبھی ان کی چوری اور نہ جرم پکڑے گئے تاہم اب فرد جرم سے بچنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسے کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پیسے خرچ کیے گئے اور لوگوں کو قیمے والے نان کھلا کر جلسے کرائے جا رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران ہیلی کاپٹر گزرنے پر عمران خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیلی کاپٹر میں میاں صاحب تو نہیں گزر رہے جس پر وہاں زور دار قہقہے گونج اٹھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کا نام عالمی دہشت گردی کی واچ لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے اور حکومت ایک کرپٹ کو بچانے میں لگی ہے، ملکی خارجہ پالیسی کی کمزوری کی وجہ سے آج یہ صورتحال ہے، کبھی سنا ہے کہ کسی ملک کا وزیرخارجہ کسی اور ملک سے 16لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہو۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں سخت مقابلہ کیا اور حکومتی امیدوار کے خلاف 91ہزار ووٹ لئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…