اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لودھراں ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کی وجہ سے تحریک انـصاف کو شکست دیکھنی پڑی،معروف عارف نظامی لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست کی وجہ سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین نے لاپرواہی کی جس کی وجہ سے ان کے بیٹے اور تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو شکست کا
سامنا کرنا پڑا جو کہ بالکل غلط ہے۔ عارف نظامی نے لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ لو دھراں کا علاقہ گنے کی پیداوار کا علاقہ ہے ، لیکن چونکہ جہانگیر ترین نے کیس کیاہوا ہے لہٰذا ملیں بند پڑی ہوئی ہیں ، جہانگیر ترین نے اس پر اسٹےلے رکھا ہے، گنے کی بہتات ہے مگر ملیں بند ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی خریدار نہیں اور یہ گنا ضائع ہو رہا ہے اور کاشتکاروں کو نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں نے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کو دیا۔