ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ملک سے بھاگنا چاہیں تو کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا،سپریم کورٹ روک سکتی تو پرویز مشرف کو روکتی، نواز شریف اور مریم نوازکی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کیپٹن صفدر تمام حدیں کراس کر گئے

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھاگنے والوں میں سے نہیں اور اگر بھاگنا چاہیں تو کسی کا باپ بھی ہمیں نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ اگر کسی کو بیرون ملک جانے سے روک سکتی تو پرویز مشرف کو روکتی، نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن صفدر کی میڈیا سے گفتگو،

ای سی ایل میں نام ڈالنے جانے کے معاملے پر شدید ترین ردعمل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آج عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی خبروں کے معاملے پر پھٹ پڑے اور اس پر شدید ترین ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، اگر بھاگنا چاہیں تو کسی کا باپ بھی ہمیں نہیں روک سکتا۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر کسی کو بیرون ملک جانے سے روک سکتی تو پرویز مشرف کو روکتی ۔ اس موقع پر کیپٹن صفدر نے پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اور ممبر عرفان منگی سے اپنی جان کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے واجد ضیا اور عرفان منگی سے خطرہ ہے عدالت نوٹس لے کہ ایک ایم این اے یہ بات کہہ رہا ہے۔ انہوں نے عرفان منگی پر الزام عائد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بھی لاپتہ افراد میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ فکر کرنے کی ضرور ت نہیں،منگی کا چنگی ہو جائے گا ۔واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے اس وقت خبریں گردش کر رہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…