ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس نیب کے دوہرے معیار پر ازخود نوٹس لیں، شریف خاندان قانون سے بالاتر کیوں ہے، شرجیل میمن

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اظلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کروں گا کہ کانیب دوہرا معیار کیوں ہے اس پر ازخود نوٹس لیں، شریف خاندان پاکستان میں ہونے کے باوجود قانون سے بالاتر کیوں ہیں، چوہدری نثار بتائیں ان کی قیادت کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا نہیں، ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف ضرور ہیں مگر خواہش ہے کہ ایم کیو ایم دھڑو ں کو آپس میں اتحادکر لینا چاہیے،کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ بھی دے تب بھی پیپلزپارٹی کراچی شہر کی خدمت کرے گی۔

جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے اپیل کروں گا کہ نیب کا دہرا معیار کیوں ہے اس پر ازخود نوٹس لیں۔شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ میں جب ملک سے باہر تھا تو میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، جبکہ شریف خاندان پاکستان میں ہونے کے باوجود قانون سے بالاتر کیوں ہیں ۔اس موقع پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اب سوال چوہدری نثار سے بنتا سے ہے ان کی قیادت کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا نہیں ۔

خود ساختہ ایماندار چوہدری نثار بولیں اب کیا بولتے ہیں۔سابق ایس ایس پی ملیر کے بارے میں شرجیل میمن نے کہا کہ رائو انوار کے معاملے پر کورٹ اپنا کام کر رہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ را انوار کو مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ایم کیو ایم میں اختلاف کے حوالے سے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف ضرور ہیں مگر خواہش یہ ہے کہ ایم کیو ایم دھڑو ں کو اب اتحاد آپس میں کر لینا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے پیپلز پارٹی بہترین آپشن ہے، کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ بھی دے تب بھی پیپلزپارٹی کراچی شہر کی خدمت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…