لاہور (آئی این پی) سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کردیا‘ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے‘ انہوں نے کاغذات نامزدگی کے اندر تمام قوائد و ضوابط مکمل کئے تھے‘ عدالت فوری طور پر ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
جمعرات کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینٹ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کریا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے اپیل لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔ سینٹ کے کاغذات نامزدگی کے اندر تمام قانونی ضابطے کو قوائد و ضوابط مکمل کئے گئے تھے۔ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی درخواست میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جو کہ غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فوری طور پر ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جائیں۔