علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا،لودھراں الیکشن میں شکست کے بعد عمران خان نے جہانگیر ترین پر بجلیاں گرادیں

15  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا، لودھراں ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان کاحیران کن ردعمل سامنے آگیا ، شکست کی وجہ بھی بتا دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں حلقہ این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے عمران خان کا حیران کن ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے ایک بار پھر روایتی انداز میں ن لیگ پر الزام عائد کرتے

ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے لودھراں الیکشن میں بے تحاشہ پیسہ لگایا ہے۔عمران خان نے علی ترین کو لودھراں ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کے حوالے سے بھی انتہائی حیران کن موقف دیتے ہوئے کہا کہ علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبور ی میں دیا۔ ہمارے پاس وقت کم تھا اور علی ترین کے علاوہ حلقے میں کوئی دوسرا بہتر امیدوار ہمارے پاس نہیں تھا۔عمران خان نے اس موقع پر علی ترین کی اپنے پہلے الیکشن میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صرف 6 ہفتوں کی مہم کے بعد 92 ہزار ووٹ حاصل کر لینا بھی ایک بہت بڑی بات ہے۔ شکست کے عوامل بتاتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر روایتی انداز میں ن لیگ پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں ن لیگ کے بے تحاشہ پیسا لگایا۔ اسی باعث ہماری پارٹی کے کچھ لوگ آخری وقت میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ اور یہی بات ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ بنی۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 154کی قومی اسمبلی کی سیٹ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہو گئی تھی جس پر ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کی نسبت غیر معروف امیدوار پیر اقبال شاہ نے اپ سیٹ کرتے ہوئے انہیں شکست دیدی تھی۔ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…