بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عاصمہ جہانگیر کیا قادیانی تھیں، مخلوط نماز جنازہ کیوں پڑھائی؟ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودیؒ کے جماعت اسلامی سے منحرف صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی کا موقف سامنے آگیا

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ دو روز قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم سے ملحق ایل سی سی گرائونڈمیں ادا کی گئی تھی جس میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی ابولاعلیٰ مودودی ؒ کے جماعت اسلامی سے منحرف صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی تھی۔

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں خواتین کی شرکت اور مردوں کے شانہ بشانہ نماز جنازہ کی ادائیگی پر جہاں پاکستان کے مذہبی طبقے کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا وہیں ایک قومی اخبار کی رپورٹس میں عاصمہ جہانگیر کو قادیانی قرار دیا گیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر کے مذہب کیا تھا اس حوالے سے سید حیدر فاروق مودودی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید حیدر فاروق مودودی کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق عاصمہ جہانگیر نہ خود قادیانی تھیں نہ ان کے شوہر قادیانی ہیں۔ میں کسی مسلمان کو قادیانی قرار نہیں دے سکتا اور نہ ہی میرے پاس ایسا ذریعہ ہے کہ میں کسی کے دل کی بات معلوم کر سکوں اور مسلمانوں کو قادیانی بناتا پھروں۔ سید حیدر فاروق مودودی نے کہا کہ میرے نزدیک کسی ملا اور مولانا کی کوئی اہمیت نہیں میں خود قرآن و حدیث کا مطالعہ کرتا ہوں اور اس پر عمل کرتا ہوں۔ انہوں نے نماز جنازہ میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے کہا کہ میں جب نماز جنازہ پڑھا رہا تھا تو وہاں پر کوئی خاتون موجود نہیں تھی میں نے خود سب خواتین کو پیچھے کیا اور خواتین پیچھے یا سائیڈ پر چلی گئی تھیں۔واضح رہے کہ سید حیدر فاروق مودودی اپنے والد سید ابولاعلیٰ مودودیؒ کی بنائی جماعت ، جماعت اسلامی سے اختلاف رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ مختلف ٹی وی پروگرام اور انٹرویوز میں جماعت اسلامی پر تنقید کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…