جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

الیکشن سے پہلے ریحام خان کی کتاب ایک سازش ہے (ن) لیگ کی سپانسرشپ میں تیار کی گئی،لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ نے لوگوں میں بہت زیادہ پیسہ تقسیم اسلئے کیا کہ وہ ۔۔۔عمران خان کے انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے ریحام خان کی کتاب کا آنا سب جانتے ہیں کہ سازش ہے اور (ن) لیگ کی سپانسرشپ میں تیار کی گئی ہے، جنرل الیکشن میں شریف خاندان کرپشن موضوع ہوگی، لودھراں الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے لوگوں میں بہت زیادہ پیسہ تقسیم کیا اور ووٹ خریدے،

نواز شریف نے لودھراں الیکشن میں پیسہ چلایا کیوں وہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ جھوٹ ، منی لانڈرنگ کرے یا اس پر کیس ہوں پھر بھی قوم اسکے ساتھ ہے، آئندہ عام انتخابات 2018میں پُرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، حکمران جعل سازی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، نواز شریف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں،ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا ہولڈ ہے، سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھارکھے ہیں، آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کیلئے تیار ہیں، میں 21سال سے کرپشن کے خلاف لڑرہا ہوں ۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے لوگوں میں بہت زیادہ پیسہ تقسیم کیا اور ووٹ خریدے۔ نواز شریف نے لودھراں الیکشن میں پیسہ چلایا کیوں وہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ جھوٹ ، منی لانڈرنگ کرے یا اس پر کیس ہوں پھر بھی قوم اسکے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی پولیس سیاسی نہیں ہے۔ لودھراں میں علی ترین کو مجبورا ٹکٹ دیا اسکے علاوہ ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں تھی۔ این اے 1میں 2013کے عام انتخابات میں ریکارڈ ووٹ ملے مگر اسکے ایک مہینے بعد ضمنی الیکشن میں ہمارے ووٹ بہت کم ہوگئے ۔ علی ترین نے 6ہفتے کی کمپین میں پہلی دفعہ 92ہزار ووٹ لئے۔ یہ الیکشن ہارنے کی وجہ ہمارے لوگوں کی (ن) لیگ میں شمولیت ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمارا امیدوار نیا تھا لوگوں کو مطئن نہیں کر سکا۔

عمران خان نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں ہمارے 80فیصد لوگ نئے تھے، آئندہ عام انتخابات 2018میں پُرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ حکمران جعل سازی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ نواز شریف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت نہیں مافیا کا ہولڈ ہے۔ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ ادارے مفلوج ہوچکے ہیں۔ حکمرانوں نے اداروں میں اپنے آدمی بٹھارکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

میں 21سال سے کرپشن کے خلاف لڑرہا ہوں۔ 4سال کے دوران کے پی کے میں سب سے زیادہ معاشی ترقی ہوئی ہے۔ میں نے 90روز میں بڑی کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا، بڑی کرپشن اوپر سے ختم کی جاتی ہے۔ جنرل الیکشن میں شریف خاندان کی کرپشن موضوع ہوگی۔ نواز شریف کے بیٹے اربوں پتی بن گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ریحام خان کی کتاب کا آنا جانتے ہیں کہ اک سازش ہے اور (ن) لیگ کی سپانسر شپ میں تیار کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…