لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دبئی میں اربوں کی جائیداد بنانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرنا شروع کر دیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کارروائیوں کے آغاز کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،جائیداد خریدنے والوں میں اشرافیہ کے فرنٹ مین، بزنس بزنس مین، بیوروکریٹس اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف آئی اے پنجاب نے دبئی میں اربوں کی جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں موصول ہونے والی فہرست میں 4272 افراد شامل ہیں۔ ان میں سے 300 سے زائد افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کارروائیوں کے آغاز کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ٹیمیں لاہور کے 238 شہریوں سمیت دیگر سے تحقیقات کریں گی اور ان کے ذرائع آمدن بھی چیک کریں گی۔ذرائع کے مطابق جائیداد خریدنے والوں میں اشرافیہ کے فرنٹ مین، بزنس بزنس مین، بیوروکریٹس اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک 11 انکوائریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کے لئے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ میں کارروائیوں کے آغاز کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،جائیداد خریدنے والوں میں اشرافیہ کے فرنٹ مین، بزنس بزنس مین، بیوروکریٹس اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف آئی اے پنجاب نے دبئی میں اربوں کی جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں موصول ہونے والی فہرست میں 4272 افراد شامل ہیں۔ ان میں سے 300 سے زائد افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔